Posts

Showing posts with the label روس نے ہائپرسپر سانک کروزمیزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

روس نے ہائپرسپر سانک کروزمیزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

Image
 روس نے ہائپرسپر سانک کروزمیزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا  صدر ولادیمر پیوٹن کی سالگرہ کے موقعے پر رٴْوس نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ویلیری گراسیموف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدر ولادیمر پیوٹن کو ہائپر سونک کروز میزائل کا تجربہ کام یاب ہونے کی اطلاع دی۔چیف آ جنرل اسٹاف نے صدر کو بتایا کہ ان کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر شمالی روس کے بحیرہ ابیض میں موجود ایڈمرل گورشکوف بحری بیڑے نے میزائل داغا جو ٹھیک نشانے پر جا کر لگا۔ صدر پیوٹن نے کام یاب تجربے کو سراہا اور اسے روسی افواج اور عوام کے لیے اہم موقعہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ مغربی میڈیا میں روس کے مردِ آہن کی شہرت رکھنے والے ولادیمر پیوٹن نے 2018 میں اپنے ملک کی دفاعی قوت کو کئی گنا بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مطابق اس نئے میزائل کے تجرباتی مرحلے کے دوران یہ ثابت ہو گیا کہ ماسکو کا یہ جدید ترین ہتھیار اب تک دستیاب سبھی میزائل دفاعی نظاموں کو قطعی طور پر غیر مؤثر بنا دے گا۔ اس بارے میں روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگٴْو نے صدر پوٹن کو بتایا کہ ی...