حلیمہ سلطان نے کام کرنے سے انکارکردیا

حلیمہ سلطان نے کام کرنے سے انکارکردیا. پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافرز کا کام مجھے پسند نہیں ترکی ڈرامے ارتغرل نے پاکستان میں جتنی شہرت حاصل کی ہے اس قدر پذیرائی کسی اور غیر ملکی ڈرامے کو آج تک حاصل نہیں ہو سکی۔شاید مسلم ثقافت یا پھر ساس بہو اور نند بھابھی کے جھگڑوں پر مبنی کہانیوں سے متعلق بنے ڈرامے دیکھ دیکھ کر پاکستانی شائقین تنگ آ چکے تھے اس لیے انہوں نے ارتغرل ڈرامے کو ہاتھوں ہاتھ لیااور اس کے سارے سیزن دیکھ ڈالے۔ ارتغرل ڈرامے کی پذیرائی دیکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس کی اردوڈبنگ کرا کر نیشنل ٹیلی ویژن پر چلانے کی منظور بھی دے ڈالی تھی۔جہاں ارتغرل ڈرامے کو پاکستانی عوام نے بے حد پسند کیا تھا وہیں اس کے کرداروں سے بھی انہیں محبت ہو گئی تھی۔میل کردار کے ساتھ فی میل کردار کو بھی پاکستانی مردوحضرات نے اس قدر پسند کیا کہ ہرطرف حلیمہ سلطان کا نام آنے لگا تھا۔ چھوٹے سے بچے سے بھی اگر پوچھ لیا جائے کہ حلیمہ سلطان کون ہے وہ جھٹ سے ارتغرل کا نام لے گا۔حلیمہ سلطان کی پاکستانی عوام میں اس قدر پذیرائی دیکھ کر پاکستانی برانڈز کے مالکان حلیمہ تک جا پہنچے اور انہیں ا...