Posts

Showing posts from October 12, 2020

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید

Image
 میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا انٹرویو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کہتے ہیں شیخ ذات ہے، شیخوں پر پیسے گننے کے علاوہ کیفیت تو کم ہی نازل ہوتی ہے۔ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، تو سیاست چھوڑ دوں گا، خدا نہ کرے سورج میرے اٹھنے سے پہلے طلوع ہو، میں جلدی سوتا ہوں اور پانچ بجے اٹھ جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں میری سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئ

سردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری

Image
 سردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری محکمہ موسمیات نے سندھ میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کراچیسردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات نے سندھ میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہرقائد سمیت سندھ بھر کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن میں 11 بجے سے 4 بجے کے دوران شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی شہر اور اطراف میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیریںِ سندھ میں آئندہ 5 تا 7 روز موسم کبھی گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، جبکہ گرم موسم کے دوران ہوائیں شمال اور شمال مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ

وزیرتعلیم پنجاب نے دوبارہ اسکول بند ہونے کی تردید کردی

Image
 وزیرتعلیم پنجاب نے دوبارہ اسکول بند ہونے کی تردید کردی کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، ڈاکٹر مراد راس کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، کیوں کہ کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، جب کہ گزشتہ برس اسموگ کی وجہ سے ماسک کے استعمال کا کہا تھا ۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا ، تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق فیصلہ سوچ بچاراوراحتیاط کےساتھ کیاگیا ، چھ ماہ سےتدریسی عمل کی بندش نے طلبا کوبری طرح متاثرکیا ، کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے وزارتِ صحت کا مشورہ لیں گے، کیونکہ طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے ، لک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اسکول ب