غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پہلی بار پولیس خود میدان میں آگئی
غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پہلی بار پولیس خود میدان میں آگئی عام طور پر غداری کے مقدمے میں حکومت پاکستان مدعی بنتی ہے ، یہ پہلی دفعہ سنا ہے کہ پولیس نے خود مقدمہ درج کرلیا ، تجزیہ کار و صحافی عارف حمید بھٹی عام طور پر غداری کے مقدمے میں حکومت پاکستان مدعی بنتی ہے، یہ پہلی دفعہ سنا ہے کہ پولیس نے خود مقدمہ درج کرلیا، تاہم نوازشریف کی تقریر یقینی طور پر اداروں پر حملے کی طرز پر تھی ، ان خیالات کا اظہار صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غداری کے مقدمے میں مزید ملزمان کو بھی نامزد کردیا گیا، معلوم نہیں انہوں نے بھی ایسی ہی تقریریں کی ہیں، یا صرف نوازشریف کی تقریر سنی ہے،دیگر رہنماؤں کو اس مقدمے میں نامزد کرنے والوں کے پاس شاید ایسا کوئی مواد ہو کہ جس سے وہ غداری کے مرتکب ہوئے،تاہم غداری کے مقدمات کا سیاستدانوں کے خلاف اندراج ہونا کوئی اچھا شگون نہیں، ان معاملات کو سیاسی طور پر ہی حل کیا جاناچاہیئے تھا، لیکن کسی بھی سیاستدان کو پاکستان کی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ عام طور پرآ...