بنگلہ دیش نے پاکستان کا نام سرحدی ستونوں سے مٹا دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کا نام سرحدی ستونوں سے مٹا دیا بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی ) نے سرحدی ستونوں پر پاکستان کی جگہ بی ڈی (بنگلہ دیش) تحریر کر دیا ہے بنگلہ دیش نے پاکستان کا نام سرحدی ستونوں سے مٹا دیا،تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان کا نام سرحدی ستونوں سے مٹا دیا ہے۔بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈ، آپریشنز ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل فیض الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی ) نے سرحدی ستونوں پر پاکستان کی جگہ بی ڈی (بنگلہ دیش) تحریر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر مجموعی طور پر 10 ہزار 240 ستون موجود تھے جن پر پاکستان کا نام تحریر تھا۔قبل ازیں بتایا گیا کہ 48 سال بعد بنگلہ دیش نے سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا۔ بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکا ٹریبون کے مطابق 1947ء کی تقسیم کے بعد بارڈر پر یہ پلرز نصب کیے گئے تھے۔لیکن 1971ء میں سقوط ڈھاکہ کے بعد سے اب تک ان پلرز پر پاکستان کا نام درج تھا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بارڈر فورسز کو اس کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد اب بارڈ پر نصب تمام پلرز سے پاکستان کا نام ہٹ...