پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد 8 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کرسکتے ہیں

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد 8 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کرسکتے ہیں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو کمبوڈیا، مالدیپ، نیپال، کینیا، روانڈا، تنزانیہ، صومالیہ اور یوگانڈا میں بغیر ویزہ کے داخلہ مل سکتا ہے، جبکہ قطر سمیت 30 ایسے ممالک ہیں جہاں پہنچنے پر پاکستانی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں دنیا بھر میں تمام ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کے مطابق پاکستانی 8 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک میں پاکستان کا 70واں نمبر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد 38 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں جن میں سے 30 ممالک میں پہنچنے پر ویزہ لینا پڑے گا جبکہ 8 ممالک ایسے ہیں جن میں پاکستانی پاسپورٹ والوں کو بغیر ویزے کے داخلہ مل سکے گا۔ ان مما لک میں کمبوڈیا، مالدیپ، نیپال، کینیا، روانڈا، تنزانیہ، صومالیہ اور یوگانڈا شامل ہیں۔ جبکہ قطر سمیت 30 ایسے ممالک ہیں جہاں پہنچنے پر پاکستانی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ کی فہرست میں نیوزی لینڈ نے دنیا کے ...