ڈائیٹنگ کا شوق مشہور بھارتی اداکارہ کی جان لے گیا
ڈائیٹنگ کا شوق مشہور بھارتی اداکارہ کی جان لے گیا بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی ’کیٹو ڈائیٹنگ‘ کی وجہ سے گردے فیل ہونے سے انتقال کر گئیں بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کی وجہ سے گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئیں ۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں ، اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کی شوقین تھیں ، اور اسی شوق کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہوگئے اور مشتی مکھرجی بھارتی شہر بنگلور میں چل بسیی واضح رہے کہ 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانچی‘ سے کیا ، اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ فلم ’میں کرشنا ہوں‘، گریٹ گرینڈ مستی‘، ‘بیگم جان‘، اور ’منی کرنیکا‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں ۔ یاد رہے کہ کیٹو ڈائٹ میں ایسی خوراک کا استعمال کیا جا تا ہے ، جس میں پروٹین اور فیٹ ہوتا ہے جب کہ اس ڈائٹ میں کاربوہائڈریٹس کا استعمال بلکل کم کردیا جاتا ہے ، یہ ایک ایسی ڈائٹ ہے جسے مختصر اور صرف اُتنے ہی وقت کے لیے کرنا...