Posts

Showing posts from October 4, 2020

انتشار پھیلاو مہم ناکام ہوگی ، فواد چوہدری کا اپوزیشن کو شادی ہال میں جلسے کا مشورہ

Image
 انتشار پھیلاو مہم ناکام ہوگی ، فواد چوہدری کا اپوزیشن کو شادی ہال میں جلسے کا مشورہ ن لیگ اورپی پی کو اپنی سیاست کیلئے فضل الرحمان اور مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ، اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے خاتمے پر پہنچ گئی ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پریس کانفرنس  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو آج سیاست کیلئے شدت پسند گروہ کا سہارا لیناپڑرہاہے، یہ تحریک ابو بچاؤمہم کے طور پر شروع ہوئی تھی، آج انتشار پھیلانے کی مہم شروع کی گئی ہے، عمران خان یقین دلادیں کہ احتساب پرزور نہیں دینگے تو یہ سب اپنی پرانی تنخواہ پرکام کرنے لگ جائیں ، ن لیگ کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے جلسے شادی ہالز میں کرا لیا کریں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا ماڈل بڑا دلچسپ ہے ، ن لیگ اورپی پی کو اپنی سیاست کیلئے فضل الرحمان اور مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، میں نےمشورہ دےدیا تھا کہ اب پیپلز پارٹی اورن لیگ میریج ہال بک کرکےجلسے کرلیں، کیوں کہ انتشار پھیلا ؤ مہم بھی ابو بچاؤ مہم کی طرح ناکام ہوگی، ابو بچاؤ تحریک پاکستا

ایف بی آر نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کے بارے میں وضاحت جاری کردی

Image
 ایف بی آر نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کے بارے میں وضاحت جاری کردی ایف بی آر نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر 17 فیصد عائد سیلز ٹیکس بارے میں وضاحت جاری کر دی۔ایف بی آر کے مطابق قانون کے تحت گاڑیوں پر سیلز ٹیکس پوری قیمت فروخت پر عائد ہوتا تھا جو کہ بہت زیادہ بنتا تھا، کاروباری حضرات کی اس تشویش کو دور کرنے کے لئے ملک کی تمام بڑی چیمبرز آف کامرس کے کہنے پر ترمیم کی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق فنانس ایکٹ میں اس ضمن میں کاروباری حضرات کو آسانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، استعمال شدہ اور تیار گاڑیوں کی پھر سے فروخت کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک شق کا اضافہ کیا گیا، یہ آسانی صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے اور عائد کردہ ویلیو ایڈیشن کا 17 فیصد ہے۔ ایف بی آ ر کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد گاہک سے سیلز ٹیکس کا مطالبہ نہیں کر سکتے، ایکٹ میں ترمیم کے بعد اب قوانین کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرا ر دے دیا

Image
 ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرا ر دے دیا ستمبر 2020 میں کیے جانیوالے سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرا ر دے دیا ہے۔ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے گئے سروے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، ستمبر 2020 میں کیے جانیوالے اس سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔سروے کے مطابق موجودہ ملکی حالات پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 69 فیصد ، اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 31 فیصد نظر آئی۔ رپورٹ میں معیشت پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کی شرح 74 فیصد ، اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہو گئی۔آئی پی ایس او ایس کے سروے کے مطابق ملکی معیشت پر بھی عوامی اعتماد بحال نہیں ہو سکا اور 20 میں سے صرف ایک پاکستانی یعنی 6 فیصد نے ملکی معیشت کو مظبوط کہا، 41 فیصد نے موجودہ معیشت کو کمزور کہا ، 53 فیصدافراد نے نہ کمزور نہ مظبوط کہا۔ سروے کے مطابق ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 56 فیصد نے آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت مزید خراب ہونے کا کہا ، 21

طلال چودھری تشدد کیس کی نہایت ہی افسوسناک اور شرمناک رپورٹ سامنے آگئی

Image
 طلال چودھری تشدد کیس کی نہایت ہی افسوسناک اور شرمناک رپورٹ سامنے آگئی خاتون عائشہ رجب نے کوئی غلط یا غیرشرعی کام نہیں کیا، طلال چودھری موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر خاتون کے بیٹے کو اکسایا کہ اس کی والدہ دوسری شادی کی خواہشمند ہے، جس سے ماں بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ سینئرتجزیہ کارہارون الرشید سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ طلال چودھری کی نہایت ہی افسوسناک اور شرمناک رپورٹ سامنے آئی ہے، خاتون عائشہ رجب نے کوئی غلط یا غیرشرعی کام نہیں کیا، طلال چودھری موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر خاتون کے بیٹے کو اکسا کر گھر میں فساد برپا کروانا چاہتا تھا۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ طلال چودھری کی کو نہایت ہی افسوسناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس کے مطابق خاتون عائشہ رجب نے کوئی غلط یا غیرشرعی کام نہیں کررہی تھی۔بلکہ طلال چودھری موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر خاتون کے گھر میں فساد برپا کروانا چاہتا تھا۔ طلال چودھری چونکہ وزیر مملکت برائے داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس لیے ان کے پاس خاتون کا ڈیٹا تھا۔ جو اس نے آئی بی کے ذریعے نکلوایا پھر یہ ڈیٹا عائشہ رجب کے صاحبزادے کو دیا۔ موبائل ڈیٹا کو ایسے پیش کیا گیا جیسے خاتون

آذربائیجان کا پاکستان کوقطرسے200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق

Image
 آذربائیجان کا پاکستان کوقطرسے200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق آذربائیجان پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے بھی خریدے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سالوں پرمحیط ہیں، سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ آذربائیجان پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے بھی خریدے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سالوں پرمحیط ہیں، سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ آذربائیجان نے پاکستان کو قطرکی نسبت 200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق کرلیا،آذربائیجان پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے بھی خریدے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سالوں پرمحیط ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس نے آذربائیجان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا ۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سال سے ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ آذربائیجان پاکستان کوقطر کی نسبت 200فیصد سستی گیس دینے پر بھی اتفاق کرچکا ہے۔جبکہ پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ بھی کرچکا ہے،اسلام آباد میوزیم میں آذربائیجان کی ثقافتی سرگرمیوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پاکست

ڈائیٹنگ کا شوق مشہور بھارتی اداکارہ کی جان لے گیا

Image
 ڈائیٹنگ کا شوق مشہور بھارتی اداکارہ کی جان لے گیا بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی ’کیٹو ڈائیٹنگ‘ کی وجہ سے گردے فیل ہونے سے انتقال کر گئیں  بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کی وجہ سے گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئیں ۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں ، اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کی شوقین تھیں ، اور اسی شوق کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہوگئے  اور مشتی مکھرجی بھارتی شہر بنگلور میں چل بسیی واضح رہے کہ 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانچی‘ سے کیا ، اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ فلم ’میں کرشنا ہوں‘، گریٹ گرینڈ مستی‘، ‘بیگم جان‘، اور ’منی کرنیکا‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں ۔ یاد رہے کہ کیٹو ڈائٹ میں ایسی خوراک کا استعمال کیا جا تا ہے ، جس میں پروٹین اور فیٹ ہوتا ہے جب کہ اس ڈائٹ میں کاربوہائڈریٹس کا استعمال بلکل کم کردیا جاتا ہے ، یہ ایک ایسی ڈائٹ ہے جسے مختصر اور صرف اُتنے ہی وقت کے لیے کرنا چاہیے جب تک ا

’نوازشریف نے بہت منت سماجت کی ’وہ‘ نہیں مانے ، اب کھیل شروع ہوچکا‘

Image
 ’نوازشریف نے بہت منت سماجت کی ’وہ‘ نہیں مانے ، اب کھیل شروع ہوچکا‘ وزیراعظم عمران خان نے کوئی چھوٹی سی بھی غلطی کی تو مناسب نہیں ہوگا ، تجزیہ کار ہارون رشید نوازشریف جتنی منت سماجت کرسکتے تھے انہوں نے کی ، جتنا سمجھوتہ کرسکتے تھے کیا ، اب ان کا کھیل یہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح عدلیہ میں تقسیم کی جائے ، اور فوج کو بھی تقسیم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار ہارون رشید نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ اور بھی بہت سے لوگ نوازشریف کے لیے منت سماجت کا کام کرتے رہے، ایک بھائی کو اسی کام پر لگائے رکھا، لیکن اب وہ تھک گئے ہیں، اوراب ان کا کھیل یہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح عدلیہ میں تقسیم کی جائے، جس کا انہیں تجربہ بھی ہے، جسٹس سجاد علی شاہ کا واقعہ سب کو یاد ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی تقسیم کیا جائے، جس کے بارے میں صدر غلام اسحاق خان نے جنرل کاکڑ سے کہا تھا کہ نوازشریف نے فوج کے بریگیڈیئر رینک سے اوپر کے 52افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی، اسی طرح فوج کے اندر اب بھی ان کی کوشش ہے کہ تقسیم کی جائے، پرویز رشید کی طرف سے دو پیغامات کیے

عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل حاصل کرلیا

Image
 عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل حاصل کرلیا عامر باکسنگ جمنازیم میں جاری تین روزہ مقابلوں کے پہلے روز پاکستانی باکسرز چھا گئے پاکستان کے باکسنگ سٹار عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف بویا بلڈوزر کو ہرا کر ایشین ٹائٹل حاصل کر لیا ۔ عامر باکسنگ جمنازیم میں جاری تین روزہ مقابلوں کے پہلے روز پاکستانی باکسرز چھا گئے، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیرکے زور دار مکوں کا بویا بلڈوزر سامنا نہ کر سکے، وہ 10راؤنڈز کے مقابلے میں چوتھے راؤنڈ میں ہی ڈھیر ہو گئے۔ نادر خان نے فیدر ویٹ کیٹیگری میں افغانی حریف کو شکست دی، آصف ہزارہ بھی افغانستان کے حاسین اللہ کے خلاف کامیاب قرار پائے،کامران وہاب نے ہم وطن محمد زمان کے خلاف فتح پائی، بلال محسود نے افغانی حریف امین الحق کو ہرایا۔               

مسجدالحرام کی رونقیں بحال ، 7 ماہ بعد عمرہ ادائیگی کا سلسلہ شروع

Image
 مسجدالحرام کی رونقیں بحال ، 7 ماہ بعد عمرہ ادائیگی کا سلسلہ شروع پہلے مرحلے میں 6 ہزار افراد یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ، کورونا ایس او پیز کے تحت عبادات کی جاسکیں گی سعودی عرب میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، مقامی افراد مسجدالحرام پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ، جس کے تحت سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی گئی ہے ، جس میں 6 ہزار افراد یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ، جس کے سلسلے میں کورونا ایس او پیز کے تحت عبادات شروع ہوگئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ عمرہ ادائیگی کا دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہو گا جس میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی ، دوسرے مرحلے میں 15 ہزار افراد یومیہ عمرہ ادا کریں گے اور 40 ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے ، جب کہ مسجد نبویﷺ کی گنجائش کے مطابق 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے سعودی عرب سے باہر رہنے والے مسلمانوں کو بھی عمرہ

مفت لسی نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی ، ویڈیو وائرل ہوگئی

Image
 مفت لسی نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی ، ویڈیو وائرل ہوگئی لسی ختم ہونے پر انہیں منع کیا تو پولیس اہلکاروں نے دکان دار پر تشدد کیا ، اس کے بھائی کو حراست میں لینے کی کوشش بھی کی گئی شہر قائد کے علاقے سعودآباد میں پولیس اہلکاروں نے دودھ دہی کی دکان سے مفت لسی اور دودھ کی بوتلیں نہ ملنے پر توڑ پھوڑ کردی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں سعود آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی طرف سے آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب قائم ملک شاپ میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے ، پولیس اہلکاروں نے کرسیوں کو لات مار ی اور دکان دار پر تشدد بھی کیا ، اس کے ساتھ ویڈیو میں ایک اہلکار کو دکان میں رکھے فریزر سے دودھ کی بوتلیں نکال کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس واقعے کے بارے میں دکان کے مالک محمد عرفان نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار روزانہ اس کی دکان سے مفت میں لسی پیتے ہیں ، لسی ختم ہونے پر انہیں منع کیا تو پولیس اہلکاروں کی طرف سے دکان میں گھس کر نا صرف تشدد کیا گیا ، بلکہ وہ اپنے ساتھ دودھ کی بوتلیں بھی نکال کر لے گئے ، اس کے علاوہ انہو

دو لاکھ 84 ہزار غیرملکی اور ایک لاکھ 16 ہزار سعودی ملازمت سے فارغ

Image
 دو لاکھ 84 ہزار غیرملکی اور ایک لاکھ 16 ہزار سعودی ملازمت سے فارغ سعودی عرب میں سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کو ملازمتیں چھوڑنا پڑی ہیں۔ سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال رواں 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 53 ہزار سے زیادہ سعودیوں نے استعفے دیئے۔ ہ استعفے کورونا وبا کے موقع پر دیئے گئے جبکہ اسی مدت کے دوران 36 ہزار سے زیادہ سعودیوں کی ملازمت کے معاہدے ختم ہوئے۔ محکمہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ 11 ہزار سے زیادہ سعودیوں جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں کی ملازمت کے معاہدے قانون محنت کی دفعہ 80 کے تحت منسوخ کیے گئے۔ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں نے ملازمتیں چھوڑی ہیں، ان میں سے 60 ہزار ایسے ہیں جنہوں نے استعفے دیئے۔

فرانسیسی صدر کے دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا شکار

Image
 فرانسیسی صدر کے دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا شکار مسلم اسکالرز کی انٹرنیشنل یونین کے سکیرٹری جنرل نے صدر میکرون کو آئنہ دکھاتے ہوئے اسلام مخالف بیان کی شدید مذمت کی ہے  فرانسیسی صدر کے دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا شکار۔ مسلم اسکالرز کی انٹرنیشنل یونین کے سکیرٹری جنرل کی صدر میکرون کو آئنہ دکھاتے ہوئے اسلام مخالف بیان کی شدید مذمت۔ تفصیلات کے مطابق دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں مسلم اسکالرز کی انٹرنیشنل یونین کے سکیرٹری جنرل علي القره داغي نے بھی فرانسیسی صدر میکرون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرانسیسی صدر کے متنازعہ بیان کے جواب میں علی القرہ داغی نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب کی فکر مت کریں، کیوں کہ اس نے کبھی بھی صاحب اختیار کی حمایت پر بھروسہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی تشہیر کے لیے اس کی مخالفت کرنے والوں کے سامنے تلوار اٹھائی ہے۔ القرہ داغی نے کہا کہ اسلام کو کوئی خطرہ نہیں، مستقبل مذہب اسلام کا ہے اور ہم ان معاشروں کے مستقبل سے خو

غیر ملکی کوہ پیما پاکستان میں پہاڑی چوٹی سر کرتے ہوئے گر کر ہلاک ، دوسرا زخمی

Image
 غیر ملکی کوہ پیما پاکستان میں پہاڑی چوٹی سر کرتے ہوئے گر کر ہلاک ، دوسرا زخمی پولش کوہ پیما ایلزوک مائیکل اس وقت گر گیا جب وہ دھی دستھ سر نامی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے لیے کوشاں تھا پولینڈ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما پاکستان میں پہاڑی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگیا ، کوہ پیمائی سے متعلق تنظیم نے حادثے کی تصدیق کر دی ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پولش کوہ پیما ایلزوک مائیکل اس وقت گر گیا ، جب وہ دھی دستھ سر نامی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے لیے کوشاں تھا ۔ الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان کرارحیدری نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیم نے ایلزوک مائیکل جیکب کی موت کی تصدیق کی ہے ، وہ پہاڑ پر چڑھنے کے دوران گر گئے تھے ، جس سے انہیں شدید چوٹ لگی ، ایلزوک کے ساتھی کوہ پیما جیکب بودگانسکی نے ہلاک ہونے والی کوہ پیما کی مدد کی لیکن وہ سخت موسم اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تاہم بودگانسکی کو بچا لیا گیا ، جس کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹرنے انہیں بیس کیمپ سے نکالا۔ خیال رہے کہ جنوری 2018 میں کوہ ہمالیہ میں واقع پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کے د

بھارتی نیوی کا طیارہ کوچی میں گر کر تباہ ، 2 اہلکار ہلاک ہوگئے

Image
 بھارتی نیوی کا طیارہ کوچی میں گر کر تباہ ، 2 اہلکار ہلاک ہوگئے بھارت کی سدرن نیول کمانڈ نے حادثے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ، بھارتی میڈیا نئی دہلی بھارتی بحریہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں اس میں سوار انڈین نیوی کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ، بھارت کی سدرن نیول کمانڈ نے حادثے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ اس بارے میں بھارتی میڈیا سے جاری تفصیلات کے مطابق انڈین نیوی کا طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ بھارت کی ریاست کیرالہ میں کوچی کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور پائلٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دونوں نیوی اہلکاروں کی موت کی تصدیق کردی گئی اور بتایا گیا کہ بھارتی بحریہ کے دونوں اہلکار ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہندوستانی بحریہ کا ایک آئی جی 29 طیارہ گوا میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا ، جہاں بھارتی شہر گوا میں ہندوستانی بحریہ کا ایک میگ طیارہ معمول کے مطابق سارٹی چلاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا ، ایم آئی جی 29 ک طیارہ گوا کے س

غیرملکی خاتون سمیت منشیات کے7 بڑے ڈیلرز اسلام آباد سے گرفتار

Image
 غیرملکی خاتون سمیت منشیات کے7 بڑے ڈیلرز اسلام آباد سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 21 کلوگرام سےزائد ہیروئن م 50 گرام آئس اور81 نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ، ترجمان اسلام آباد پولیس  اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے7 بڑے ڈیلر گرفتار کرلیے ، ہیروئن سپلائی میں ملوث 2 غیرملکی خاتون اورمرد بھی شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی ہیروئن کی سپلائی میں ملوث ایک خاتون اور 4 مرد گرفتار کرلیے گئے جب کہ ان کے ساتھ 2 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضےسے 21 کلوگرام سےزائد ہیروئن برآمد، ملزمان سے 50 گرام آئس اور81 نشہ آور گولیاں بھی برآمد، ملزمان تعلیمی اداروں میں طلباکوبھی منشیات سپلائی کرتےتھے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی متعدد منشیات فروشوں سمیت8 ملزمان گرفتار کر کے 2 کلو380 گرام چرس، 5 لیٹرشراب،6 بوتل شراب،2 آہنی مکہ، 30 بور پستول اور 25 روند برآمد کر لئے، تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروش شفیق حسن سے ایک کلو 100گرام چرس، منشیات

مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے 80 فیصد ٹوئیٹر فالوورز جعلی ہیں ، فیاض الحسن چوہان

Image
 مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے 80 فیصد ٹوئیٹر فالوورز جعلی ہیں ، فیاض الحسن چوہان 5.19 ملین فالوورزنے بیگم صفدرکا کوئی ٹوئیٹ کبھی لائیک نہیں کیا ، ان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں ، صوبائی وزیراطلاعات کا بیان  پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے 80 فیصد ٹوئیٹر فالوورز جعلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورزکا اپنا کوئی فالوور نہیں ، کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکاؤنٹس بنائے ، 5.5 ملین میں سےتقریباً 5.19 ملین فالوورزنے بیگم صفدرکاکوئی ٹوئیٹ کبھی لائیک نہیں کیا ، بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں ، ان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے 2سے 5فالوورز ہیں، جب کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورزکااپناکوئی فالوورنہیں ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے عوام واقف ہے، بیگم صفدراعوان کے ٹوئٹراکاؤنٹ پرلاکھوں جعلی فالورزاچنبھےکی بات نہیں، کیوں کہ دھاندل

’اصل امتحان آنے والے دنوں میں ہوگا‘ صدر ٹرمپ ، اگلے48 گھنٹے انتہائی اہم قرار

Image
 ’اصل امتحان آنے والے دنوں میں ہوگا‘ صدر ٹرمپ ، اگلے48 گھنٹے انتہائی اہم قرار بہتری محسوس کی لیکن آنے والے دنوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ، امریکی صدر کا ویڈیو پیغام ۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ ابھی خطرے سے باہر نہیں ، میڈیکل ٹیم محتاط طور پر پُرامید ہے ، ڈاکٹرز کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان طبیعت بہتری کی طرف جا رہی ہے ، جلد ہی واپسی گی اصل امتحان آنے والے دنوں میں ہوگا ۔ ہسپتال سے جاری ویڈیو پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ جب ہسپتال آیا تو طبیعت بہتر نہیں تھی لیکن اب کافی بہتر ہوں ، میں نے بہتری محسوس کی ہے لیکن آنے والے دنوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ، اندازہ ہے کہ آںے والے دن ہی اصل امتحان ہوں گے ، ہم سخت کوشش کر رہے ہیں کہ میں واپس جا سکوں اور میرا خیال ہے کہ ہم جلد ہی واپس جا کر الیکشن مہم کو ختم کریں گے جس طریقے سے ہم نے اسے شروع کی تھی ۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ابھی خطرے سے باہر نہیں ہیں ، تاہم میڈیکل ٹیم ان کی صحت کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے ، آنے والے 48 گھنٹے امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے اہم ہ

سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، وزیراعظم عمران خان

Image
سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، وزیراعظم عمران خان کورونا سے بچاوَ کیلئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ، وزیراعطم کا ٹوئیٹ  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں ، لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، لہٰذا کورونا سے بچاوَ کیلئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔ دوسری طرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان کے متاثر ہونے کے خطرے کا اظہار کردیا ۔ اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ، کیوں کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ بھرمیں کورونا کیسزمیں ہونے والا حالیہ اضافہ ایس او پیز سے دو