بھارتی فضائیہ نے لداخ میں جنگی طیارے پہنچا دیئے

بھارتی فضائیہ نے لداخ میں جنگی طیارے پہنچا دیئے چائنہ کسی بھی تنازعے کی صورت میں بھارتی فضائیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا،بھارتی فضائیہ چیف بھارتی فضائیہ کے چیف نے کہا ہے کہ لداخ بارڈر پر بری فوج کے ساتھ فضائیہ بھی مکمل طور پر تیار ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف ایئرچیف مارشل آر کے ایس بدوریہ نے کہا ہے کہ چائنہ کسی بھی تنازعے کی صورت میں بھارتی فضائیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا، لداخ بارڈر پر ہم نے اپنے بہترین جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں۔ ین کو کسی بھی تنازعے کی صورت میں برتری حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئرمارشل بدوریہ نے کہا کہ ہم نے لداخ بارڈر پر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بھارتی فضائیہ کے جوان کسی بھی صورتحال کے لیے مکمل تیار ہیں۔ چین سے جنگ کی صورت میں بھارتی فضائیہ مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کو گزشتہ پانچ مہینے سے چینی فضائیہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ چینی طیارے بھارتی حدود سے کوسوں دور رہے ہیں۔ بارڈر پر تنازعہ بڑھنے کی صورت میں دشمن کو کرارا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری فوج مکمل طور پر تیار...