Posts

Showing posts from October 7, 2020

ایک ساتھ 3 چھٹیاں، متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Image
 ایک ساتھ 3 چھٹیاں، متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری 29 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل، جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی ایک ساتھ 3 چھٹیاں، متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری، 29 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل، جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک ساتھ 3 تعطیلات کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 29 اکتوبر بروز جمعرات کو  عید  میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 30 اکتوبر بروز جمعہ اور 31 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ  عید  میلا النبیﷺ کی تعطیل کے بعد رواں سال مزید 3 عام تعطیلات باقی رہ جائیں گی۔ اماراتی عوام کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایک ساتھ 5 تعطیلات ملیں گی۔ یکم دسمبر کی تعطیل کے علاوہ 2 اور 3 دسمبر کو  متحدہ عرب امارات  کے قومی دن کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی، جبکہ 4 اور 5 دسمبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔  یوں امارات میں رہنے والے افراد 5 طویل تعطیلات کے مزے اڑائیں گے

ابوظہبی میں انعام جیتنے والے شخص کا رقم بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا عزم

Image
 ابوظہبی میں انعام جیتنے والے شخص کا رقم بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا عزم انعام کا بڑا حصہ کینیڈا میں موجود بیٹیوں کی تعلیم پر عطیات کی مد میں خرچ کروں گا، متحدہ عرب امارات میں لاکھوں ڈالر کا انعقام جیتنے والے پاکستانی شخص کا عزم ابو ظہبی میں 1 ملین ڈالر لاٹری جیتنے والے پاکستانی شہری نے انعامی رقم بچیوں کی تعلیم اور فلاحی کاموں میں صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد شفیق نامی ابوظہبی کے رہائشی پاکستانی نے دبئی ڈیوٹی فری ملینئیم لاٹری میں 10 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیتی تھی۔ انعام جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ جس وقت لاٹری جیتنے کی خبر ملی اس وقت ایک مجبور شخص کی مدد کر رہا تھا۔ اس نے کہا کہ انعام کا بڑا حصہ کینیڈا میں موجود بیٹیوں کی تعلیم پر عطیات کی مد میں خرچ کروں گا۔ زیادہ سے زیادہ رقم فلاحی کاموں میں خرچ کروں گا۔ واضح رہے کہ ابوظہبی میں رہائشی پاکستانی شخص کو دبئی ڈیوٹی فری فنڈ کی جانب سے کال کی گئی تھی کہ آپ کی دس لاکھ ڈالر کی لاٹری نکلی ہے۔ جس وقت ان کو یہ خبر ملی یہ ایک شخص کی مدد کرنے کے لیے رکے تھے۔ محمد شفیق نے گھر جا کر سب سے پہلے اپنی بیوی کو یہ خوشخبری سنائی۔

بچے پیدا کرنے پر حکومت کی جانب سے بونس ملے گا

Image
 بچے پیدا کرنے پر حکومت کی جانب سے بونس ملے گا سنگاپور حکومت نے کورونا وبا کے دوران بچے پیدا کرنے پر والدین کو اضافی بونس دینے کا اعلان کیا ہے، اس وقت سنگاپور حکومت والدین بننے والے شہری کو 10 ہزار ڈالرز تک کی رقم فراہم کرتی ہے سنگاپور نے عالمی وبا ‘کورونا وائرس’ کے دوران بچے پیدا کرنے پر والدین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کردیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور کی حکومت نے عالمی وبا کے دوران بچے پیدا کرنے والے والدین کو خصوصی بونس دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ سنگاپور حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بچے پیدا کرنے والے سنگاپوری جوڑوں کو خصوصی بونس دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکومت نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بچے پیدا کرنے پر والدین کو بونس کی پیش کش کی گئی ہے تاکہ شرح پیدائش کو فروغ دیا جاسکے۔ سنگاپور حکومت اس بارے میں ماضی سے کام کررہی ہے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دوران ہزاروں افراد ملازمت سے محروم ہوئے اور لوگوں کو شدید مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، اسی کے پیش نظر جو جوڑے بچے کی پیدائش کا ارادہ رکھتے تھے انہ

نوازشریف کا امریکیوں سے رابطہ ، ٹرمپ انتظامیہ نے ہاں کرکے ناں کردی

Image
 نوازشریف کا امریکیوں سے رابطہ ، ٹرمپ انتظامیہ نے ہاں کرکے ناں کردی تیسرے ملک کے ذریعے کیے گئے رابطے میں کہا گیا کہ اس حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے ہماری مدد کی جائے ، سینئر صحافی شاہین صہبائی کا انکشاف  سابق وزیراعظم نوازشریف نے کسی تیسرے ملک کے ذریعے امریکیوں سے رابطہ کیا ، جس میں ان سے کہا کہ اس حکوموت پر دباو ڈالنے کے لیے ہماری مدد کی جائے ، ان خیالات کا اظہار سینیئر تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سابق سفیر نے بھی امریکیوں سے کہا کہ انہیں ثالث کے طور پر لندن بھیجا جائے ، میں جاکر بات چیت کرتا ہوں ، جس پر امریکی حکومت کا ابتدائی طور پر تو پروگرام تھا کسی کو لندن بھیجنے کا لیکن بعد ازاں وہ اپنے مسائل میں الجھ گئے اور صدر ٹرمپ بھی کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے انکار کردیا کہ وہ کسی بھی مسئلے میں شریک نہیں ہوں گے ، آپ اپنے مسائل خود حل کریں ، جب کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی علم ہے ان چیزوں کا اسی لیے انہوں نے کہا کہ ہمیں سب پتہ ہے لندن میں کیا ملاقاتیں ہورہی ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رش

فیصل آباد کی یونیورسٹی نے داخلہ لینے والی طلباء سے مضحکہ خیز حلف نامہ لینا شروع کر دیا

Image
 فیصل آباد کی یونیورسٹی نے داخلہ لینے والی طلباء سے مضحکہ خیز حلف نامہ لینا شروع کر دیا حلف نامے میں کورونا کا شکار نہ ہونے کا اقرار کیا جائے گا،داخلہ لینے کے بعد کسی طالبہ کو 14 روز کے اندر اندر کورونا وائرس نکل آیا تو اس طالبہ کو 10ہزار روپے بطور جرمانہ جمع کرانے ہوں گے  فیصل آباد وویمن یونیورسٹی نے داخلہ لینے والی طالبات کے لیے انوکھی شرط عائد کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کی گورنمنٹ یونیورسٹی برائے خواتین نے نئے داخلوں کے لیے آنے والی طالبات سے حیران کن حلف نامہ لینا شروع کر دیا۔طلباء سے حلف نامہ لیا جا رہا ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہیں۔ طلباء کو داخلہ لینے سے قبل ایفیڈیوٹ جمع کرانا ہو گا جس میں اقرار کیا جائے گا اگر داخلہ لینے کے بعد کسی طالبہ کو 14 روز کے اندر اندر کورونا وائرس نکل آیا تو اس طالبہ کو 10ہزار روپے بطور جرمانہ جمع کرانے ہوں گے۔ایچ ای سی کی جانب سے ایسا کوئی قانون نہیں بنایا گیا بلکہ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ادارے نے طلباء کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو یہ احکامات دئیے ہیں کہ وہ طلبا کا درجہ حرارت باقاعدگی سے چیک کریں اور ممکن ہو

پاک فضائیہ کی مشقیں ، موٹر وے سے جدید جنگی طیاروں کی اڑان

Image
 پاک فضائیہ کی مشقیں ، موٹر وے سے جدید جنگی طیاروں کی اڑان لاہور سلام آباد سیکشن ایم 2 پر مشقوں میں پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی شینگ دو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جدید جنگی طیارے ایف 16اور ایف17تھنڈر شامل تھے پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں کی طرف سے موٹر وے پر مشقیں کی گئیں۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے موٹر وے کے لاہور سلام آباد سیکشن ایم 2پر مشقیں کیں، جن میں پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی شینگ دو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جدید جنگی طیارے ایف 16اور ایف17تھنڈر شامل تھے،ان مشقوں کی غرض سے اس دوران فضائی روٹ کو مکمل طور پر بند کیا گیا، جب کہ مشقوں کی وجہ سے لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا، لیکن ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے متبادل راستہ بھی مہیا کیا گیا۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کوٹ عبدالمالک انٹر چینج سے شیخوپورہ ہائی وے پر منتقل کیا گیا جب کہ موٹر وے پر دوبارہ داخلے کے لیے ایم 2پر ہرن مینار کے مقام کا