ترک صدرنے فرانسیسی صدر کے بیان کو قابل مذمت قرار دے دیا

ترک صدرنے فرانسیسی صدر کے بیان کو قابل مذمت قرار دے دیا فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اسلام پر زبان درازی کرکے اپنی حد سے تجاوز کررہے ہیں، یہ بیان بدتمیزی سے بڑھ کر اشتعال انگیزی ہے۔ ان کے بیانات دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بن رہے ہیں: رجب طیب اردوان ترک صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدرنے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب کے دوران یورپی ملک فرانس کے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اسلام پر زبان درازی کرکے اپنی حد سے تجاوز کررہے ہیں، یہ بیان بدتمیزی سے بڑھ کر اشتعال انگیزی ہے۔ یورپ میں اسلاموفوبیا ایسے سیاستدانوں کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ اسلام امن کا دین ہے، یورپی شدت پسند سیاستدان اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔ ترک صدر نے فرانسیسی صدر سے ذمہ دار شخصیت کی حیثیت سے کام کرنے کی امید رکھتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مسلمانوں کے خلاف بیانات سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کو بھی واپس ...