ایران نے آرمینیا اور آذربائیجان کو خبردار کردیا

ایران نے آرمینیا اور آذربائیجان کو خبردار کردیا ایران کے سرحدی علاقے میں مارٹر گولے گرنے پر ایران نے دونوں ممالک کو متنبہ کردیا آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو کاراباخ میں جاری جنگ کے دوران ایران کے سرحدی علاقوں میں مارٹر گولے فائر ہونے پر ایران نے دونوں ممالک کو خبردار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اپنے سرحدی دیہایوں پر مارٹر گولے گرنے پر دونوں ممالک کی فوجوں کو خبردار کردیا ہے۔ جنگ کے دوران ایران کے دیہی علاقوں میں مارٹر گرنے پر تہران نے اسے ’دخل اندازی‘ قرار دیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنازع کے دوران دونوں طرف سے ہمارے ملک کی سرزمین پر کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایران دونوں فریقوں کو سنجیدگی سے خبردار کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دونوں ممالک کے مابین لڑائی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ایران ہر قسم کے مذاکرات کروانے کے لیے تیار ہے لیکن ایران اپنے علاقوں میں مارٹر گرنے کو دخل اندازی تصور کرے گا۔ ایر...