Posts

Showing posts with the label Urdu news

یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین کی وطن واپسی

Image
 یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین کی وطن واپسی ملک بھر سیرجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں یو این ایچ سی آر کی جانب سے 200 امریکی ڈالر فی افراد کو دئیے جا رہے ہیں۔ منگل کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل کوویڈ- 19 سے عارضی طور پر یکم مارچ سے بند کردیا گیا تھا تاہم کوویڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد یکم ستمبر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ اب تک ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 150 خاندان سمیت 600 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وطن واپس جانے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200 ڈالر فی افراد یو این ایچ سی آر کی جانب سے مالی امداد دی جارہی ہے۔قیصر خان نے وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ وطن واپسی کے لیے یو این ایچ سی آر کے مقررہ مراکز پر جا کر وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کروائیں جبکہ وطن واپسی کے حوالے سے مقررہ تاریخ...

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

Image
 یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے پانچوں نوجوانوں کی موت فائرنگ اور دم گھنٹے سے ہوئی، غیر قانونی طریقے سے اٹلی اور یونان جا رہے تھے سہانے مستقبل کا خواب موت کی وادی میں لے گیا۔پانچ پاکستانی نوجوان یورپ جاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق اچھے طرز زندگی کی خواہش ایک ایسی آرزو ہوتی ہے جو انسان کو انتہائی قدم اٹھانے پر بھی مجبور کر دیتی ہے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بیرون ملک جا کر پیسہ کمانے کی خواہش بہت سے نوجوانوں کو کچھ ایسے اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیتی ہے جو ان کے لیے تو بدترین ثابت ہوتے ہی ہیں لیکن ان کے گھر والے اور انکے پیارے زندگی بھر کے لیے انکی راہ تکتے رہ جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال میں پیش آیا ہے۔جہاں نوجوانوں کو سہانے مستقبل کا خواب موت کی وادی میں لے گیا۔ غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 5پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کی خواہش نے پانچ پاکستانی نوجوان کی جان لے لی۔یہ نوجوان اٹلی اور یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان غیر قانونی ط...

قانونی قباحت ، جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نہ رہے

Image
 قانونی قباحت ، جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نہ رہے سی پیک اتھارٹی کو جس آرڈیننس کے تحت قانونی تحفظ حاصل تھا وہ اب ختم ہو چکا ، اگرچہ انتظامی لحاظ سے عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں لیکن قانونی لحاظ سے یہ ادارہ بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے کام کر رہا ہے ، انصار عباسی کا کال  سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، لیکن اب وہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی نہیں رہے کیونکہ سی پیک اتھارٹی کو جس آرڈیننس کے تحت قانونی تحفظ حاصل تھا وہ اب ختم ہو چکا ، اگرچہ انتظامی لحاظ سے عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں لیکن قانونی لحاظ سے یہ ادارہ بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے کام کر رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انصار عباسی نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ اتھارٹیاں پارلیمانی قانون سازی کے ذریعے قائم کی جاتی ہیں ، ان کے قیام کیلئے انتظامی ہدایت نامے جاری نہیں کیے جاتے ، اسی طرح عاصم باجوہ کو آرڈیننس کا قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا گیا ت...

کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کرینگے

Image
 کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کرینگے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل 13اکتوبر(منگل کو )کو ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کریںگے۔محکمہ زراعت پنجاب کی میزبانی میں تقریب 90شاہراہ قائداعظم پر ہوگی وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ کاشتکاروں کوامدادی نرخ پر ایگری کلچر مشینری فراہم کی جائے گی۔زرعی مداخل کی آسان شرائط پر فراہمی کیلئے ای کریڈٹ سکیم جاری ہے۔ پنجاب میں کاشتکاروں کو 46کروڑ روپے مالیت کی جدید ترین زرعی مشینری امدادی نرخ پر مہیا کی جاچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں 300ارب روپے لاگت کا وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید

Image
 میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا انٹرویو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کہتے ہیں شیخ ذات ہے، شیخوں پر پیسے گننے کے علاوہ کیفیت تو کم ہی نازل ہوتی ہے۔ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، تو سیاست چھوڑ دوں گا، خدا نہ کرے سورج میرے اٹھنے سے پہلے طلوع ہو، میں جلدی سوتا ہوں اور پانچ بجے اٹھ جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں میری سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی...

سردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری

Image
 سردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری محکمہ موسمیات نے سندھ میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کراچیسردی کی بجائے مزید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات نے سندھ میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں پورا ہفتہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہرقائد سمیت سندھ بھر کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن میں 11 بجے سے 4 بجے کے دوران شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران کراچی شہر اور اطراف میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیریںِ سندھ میں آئندہ 5 تا 7 روز موسم کبھی گرم اور کبھی شدید گرم رہے گا، جبکہ گرم موسم کے دوران ہوائیں شمال اور شمال مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں...

وزیرتعلیم پنجاب نے دوبارہ اسکول بند ہونے کی تردید کردی

Image
 وزیرتعلیم پنجاب نے دوبارہ اسکول بند ہونے کی تردید کردی کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، ڈاکٹر مراد راس کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، کیوں کہ کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، جب کہ گزشتہ برس اسموگ کی وجہ سے ماسک کے استعمال کا کہا تھا ۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا ، تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق فیصلہ سوچ بچاراوراحتیاط کےساتھ کیاگیا ، چھ ماہ سےتدریسی عمل کی بندش نے طلبا کوبری طرح متاثرکیا ، کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے وزارتِ صحت کا مشورہ لیں گے، کیونکہ طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے ، لک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اسک...

حلیمہ سلطان نے کام کرنے سے انکارکردیا

Image
 حلیمہ سلطان نے کام کرنے سے انکارکردیا. پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافرز کا کام مجھے پسند نہیں  ترکی ڈرامے ارتغرل نے پاکستان میں جتنی شہرت حاصل کی ہے اس قدر پذیرائی کسی اور غیر ملکی ڈرامے کو آج تک حاصل نہیں ہو سکی۔شاید مسلم ثقافت یا پھر ساس بہو اور نند بھابھی کے جھگڑوں پر مبنی کہانیوں سے متعلق بنے ڈرامے دیکھ دیکھ کر پاکستانی شائقین تنگ آ چکے تھے اس لیے انہوں نے ارتغرل ڈرامے کو ہاتھوں ہاتھ لیااور اس کے سارے سیزن دیکھ ڈالے۔ ارتغرل ڈرامے کی پذیرائی دیکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس کی اردوڈبنگ کرا کر نیشنل ٹیلی ویژن پر چلانے کی منظور بھی دے ڈالی تھی۔جہاں ارتغرل ڈرامے کو پاکستانی عوام نے بے حد پسند کیا تھا وہیں اس کے کرداروں سے بھی انہیں محبت ہو گئی تھی۔میل کردار کے ساتھ فی میل کردار کو بھی پاکستانی مردوحضرات نے اس قدر پسند کیا کہ ہرطرف حلیمہ سلطان کا نام آنے لگا تھا۔ چھوٹے سے بچے سے بھی اگر پوچھ لیا جائے کہ حلیمہ سلطان کون ہے وہ جھٹ سے ارتغرل کا نام لے گا۔حلیمہ سلطان کی پاکستانی عوام میں اس قدر پذیرائی دیکھ کر پاکستانی برانڈز کے مالکان حلیمہ تک جا پہنچے اور انہیں ا...

فرانس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا نے سے 5 افراد ہلاک

Image
فرانس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا نے سے 5 افراد ہلاک. مائیکرو لائٹ جہاز میں 2 لوگ سوار تھے جس کی ٹکر DA40 طیارے سے ہوئی جس میں میں 3 لوگ سوار تھے ، غیر ملکی خبر ایجنسی. یورپی ملک فرانس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے ٹکرانے کا یہ فرانس کے مغربی علاقے میں پیش آیا ، جہاں بتایا گیا ہے کہ ایک طیارے میں 2 جب کہ دوسرے طیارے میں 3 افراد سوار تھے ، یہ حادثہ فرانس کے علاقے لوشے سے تقریباً 62 میل کی دوری پر پیش آیا ۔ مقامی حکومتی عہدیدار ناڈیا سیگ ہائر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں سوار تمام 5 افراد ہی حادثے میں ہلاک ہو گئے ، مائیکرو لائٹ جہاز میں 2 لوگ سوار تھے جس کی ٹکر DA40 طیارے سے ہوئی جس میں میں 3 لوگ سوار تھے ، حادثے کی وجہ سے ایک جہاز کا ملبہ رہائشی علاقے میں گرا جب کہ دوسرے طیارے کا ملبہ رہائشی علاقے سے دور گرا۔ .............................(جاری ہے)........................... چند روز قبل ایک اور ورپی ملک یوکرائن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں فوجی کیڈٹس سمیت 27 ...

محکمہ مال کا ارب پتی خاکروب ، گھر سے 6 کلو سونا ، نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد

Image
 محکمہ مال کا ارب پتی خاکروب ، گھر سے 6 کلو سونا ، نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد نیب ملتان کی طرف سے بہاولنگر میں کارروائی کی گئی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، بھائی کو حراست میں لے لیا. قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سونا، کرنسی نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد کرلیں ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں ترجمان نیب نے بتایا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملتان کی طرف سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں کارروائی کی گئی ، کیوں کہ قومی احتساب بیورو کو اطلاعات ملی تھیں کہ محکمہ مال کا خاکروب کلیم غیر قانونی ذرائع کے اثاثے بنانے میں ملوث ہے ، ان معلومات کی بنیاد پر نیب ملتان کی طرف سے جب ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا تو محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سے زائد سونا بر آمد کرلیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ملزم کلیم عرف ’کلو‘ کے گھر سے کرنسی نوٹوں سے بھری 2 بوریاں ملیں ، جب کہ نیب کی طرف سے وہاں سے پرائز بانڈز سے بھری ایک بوری بھی قبضے میں لے لی گئی ۔ ................................(جاری ہے)................................. نیب ترجمان کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے...

دبئی سے آنے والے مسافر سے 23 موبائل فون ، 50 کلو فیس ماسک بر آمد

Image
 دبئی سے آنے والے مسافر سے 23 موبائل فون ، 50 کلو فیس ماسک بر آمد. مشکوک حرکات کی بنا پر کسٹمز حکام کی طرف سے کارروائی کی گئی ، مسافر سے ملنے والے برینڈیڈ سگریٹ بھی ضبط کرلیے گئے  لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر سے 23 موبائل فون برآمد کرلیے گئے ، 50 کلو فیس ماسک اور برینڈیڈ سگریٹ بھی ضبط کرلیے گئے ۔ اس حوالے سے موصول ہوانے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے پاکستان پہنچا ، تو اس کی مشکوک حرکات کی بنا پر کسٹمز حکام کی طرف سے کارروائی کی گئی ، جس کے نتیجے میں دبئی سے واپس پاکستان آنے والے مسافر سے 23 موبائل فون برآمد کرلیے گئے ، اس کے علاوہ مسافر سے ملنے والے 50 کلو فیس ماسک اور برینڈیڈ سگریٹ بھی ضبط کرلیے گئے جن کو کسٹم حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ، جب کہ مسافر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لاجائے گی ۔ چند روز قبل بھی لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر برطانیہ سے آنے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے 39 قیمتی موبائل بر آمد کرلئے گئے تھے ، کسٹمزحکام کے مطابق مسافر مرزا عرفان نے موبائل فونز اپنے ج...

مریم نواز کی شادی حضرت علیؓ کے خاندان میں ہوئی ہے

Image
 مریم نواز کی شادی حضرت علیؓ کے خاندان میں ہوئی ہے. کیپٹن (ر)صفدر نے ایک اور متنازعہ بیان دے دیا کہتے ہیں کہ جس علم سے متعلق آپ کو زیادہ معلومات نہ ہوں اس معاملے میں لب کشائی بھی نہیں کرنی چاہیے۔مگر کیا کریں ہمارے سیاستدان ہیں کہ ہر معاملے میں مذہب کو لے آتے ہیں اور آدھے ادھورے ناقص علم کے ساتھ ایسے ایسے جملے بول جاتے ہیں کہ جگ ہنسائی کا سبب بن جاتے ہیں اور عوام میں بھی غم و غصہ بڑھ جاتا ہے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ کم سمجھی کی وجہ سے عجیب بیانات دے جاتے ہیں اور مڑ کر تصدیق بھی نہیں کرتے کہ جو کچھ انہوں نے بولا وہ درست بھی ہے کہ نہیں۔ ایک بار نہیں کئی بار ہمارے سیاستدانوں کی طرف سے مذہب کے حوالے سے کئی ایسے بیان سامنے آ چکے ہیں کہ جس پر انہیں بعد میں شرمندگی کا سامنا ہی کرنا پڑا ہے۔ کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے بھی خود کو اور اپنے والد نواز شریف کو نہایت ہی اعلیٰ و ارفع ہستی سے تشبیہہ دی تھی جس پر سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیااور ہر جگہ خوب تنقید کی گئی تھی اور اب ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے ایک بار پھر مذہب کو درمیان میں لاتے ہوئے کم عقلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا کہ” نواز شریف کی بیٹی مر...

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

Image
 اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ سیکٹر آئی ایٹ ٹو، جی ٹین فور اور سیکٹر جی نائن فور کی مختلف گلیوں کو سیل کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا، مراسلہ جاری  کرونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے کئی علاقے سیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے مختلف گلیاں سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹرز کی ان گلیوں کو بند کیا جائے جن میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مراسلے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی 25 اور 29 نمبر گلی کو سیل کیا جائے۔ جبکہ سیکٹر جی ٹین فور کی 38،44،45،46،47 اور 48 نمبر گلی کو سیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو سیل کیے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ میٰڈیا ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں کورونا کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے ہ...

ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ

Image
 ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ، سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد اب سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے رضامند ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ امید ہےہے جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرن...

پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا

Image
 پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  دعویٰ کیا گیا پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ پاکستان ایف اے ٹ ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے۔ پاکستان کے اقدامات کے بعد رواں ماہ 13 تاریخ کو شیڈول ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مک مکا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن سے 34نکات پر نشستیں ہوئیں۔ انکا خیال تھا ایف اے ٹی ایف کو ڈھال بنا کر مفاد لے سکتے ہیں۔ انہوں نے حتیٰ الامکان کوشش کی کہ مک مکاہو جائے۔ مایوس ہونے پر اپوزیشن نے اتحاد بنایا، اس اتحاد میں مختلف...

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے

Image
 موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،لیاقت ہسپتال نے مہتمم جامعہ فاروقیہ اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی  کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے، مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،لیاقت ہسپتال نے مہتمم جامعہ فاروقیہ اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل ہیں۔ جبکہ ان کی گاڑی کا ڈرائیور مقصود جاں بحق ہوگیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں۔ ریسکیووالوں نے زخمیوں کو لیاقت ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان لیاقت ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ز...

پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کی تیاری

Image
 پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کی تیاری وزیراعظم عمران خان اور کابینہ نے نئے رولز کی منظوری دے دی، وزارت آئی ٹی ائندہ چند روز میں اطلاق کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردے گی ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نئے سوشل میڈیا قوانین کی تصدیق کردی  وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کی تیاری کرلی ، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کی طرف سے سوشل میڈیا کے نئے رولز کی منظوری دے دی گئی ، وزارت آئی ٹی ائندہ چند روز میں اطلاق کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی طرف سے نئے سوشل میڈیا قوانین کی منظوری دیدی گئی ، اس بارے میں وزارت آئی ٹی کی کمیٹی کی طرف سے تمام رولز کا جائزہ لے کر سمری کابینہ کو بھیجی گئی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں یا سروس فراہم کرنے والے ادارے معاشرتی سفارشات تشکیل دیں گے ، جن میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کومواد کی اپ لوڈنگ سے متعلق آگاہی دی جائے گی ، جب کہ کسی دوسرے شخص سے متعلق من...

روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی

Image
 روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی کے بعد 164 روپے 10 روپے پر بند ہوئی )روپیہ تگڑا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ساڑھے تین ماہ کی کم سطح پر آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 جب کہ انٹر بینک میں 164 سے بھی نیچے آ گئی۔گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی 164 روپے 10 روپے پر بند ہوئی۔9 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 83 پیسے بڑھ کر 212 روپے 12پیسے جب کہ اوپن مارکٹ 50 پیسے بڑھ کر 213 روپے ہو گئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنس...

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

Image
 پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ لیسکو زرائع پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ رضا بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔عائشہ رضا پی ٹی آئی میں کوارڈینیٹر ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 170 سے پی ٹی آئی کی کوآرڈینیٹر عائشہ رضا خان بجلی چوری کرتے پکڑی گئیں۔لیسکو حکام نے تھانہ ستوکتلہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے واپڈا ٹاؤن میں بجلی کا ترسیلی نظام اچانک چیک کیا تو انکشاف ہوا وہاں رہائش پذیر عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ اس سے قبل بھی کئی سیاسی رہنما بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوست محمد کھوسہ کے فارم ہاؤس پر چوری کی بجلی سے ٹیوب ویل چلایا جا رہا تھا، مقدمے میں دفعہ 462 لگائی گئی تھی۔ سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پن...

ٹک ٹاک پر پابندی ، خاتون واحد انٹرٹینمنٹ کے کھو جانے پر روپڑی

Image
 ٹک ٹاک پر پابندی ، خاتون واحد انٹرٹینمنٹ کے کھو جانے پر روپڑی ہمارا انجوائے کرنے کا اور انٹر ٹینمنٹ کا ایک ہی تو ذریعہ تھا ، جب پابندی کا پتا چلا تو یوں لگا جیسے کوئی اپنا ہی فوت ہوگیا ، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل حکومت کی طرف سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد سے عوام کی طرف سے مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، اسی حوالے سے ایک خاتون ٹک ٹاک ایپ کو اپنی تفریح کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے رو پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی رضا رومی کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون شاہانہ سیال روتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرتی تھی، میں سوکر اٹھی تو مجھے میرے کزن کا میسیج آیا کہ یہ دیکھو کیا خبر آئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگ گئی خاتون نے کہا کہ ہمارا انجوائے کرنے کا اور انٹر ٹینمنٹ کا ایک ہی تو ذریعہ تھا،جس کی وجہ سے دل لگا رہتا تھا، جب سے پابندی کا پتا چلا تو یوں لگا جیسے کوئی اپنا ہی فوت ہوگیا ، اس کو بند کرنے کی کیاضرورت تھی ، ٹک ٹاک کی کون سا کسی کے ساتھ ک...