Posts

Showing posts with the label بیوی نے کئی لڑکیوں کی زندگی تباہ کرنے والے شوہر کی درگت بنا دی.

بیوی نے کئی لڑکیوں کی زندگی تباہ کرنے والے شوہر کی درگت بنا دی

Image
 بیوی نے کئی لڑکیوں کی زندگی تباہ کرنے والے شوہر کی درگت بنا دی ملزم کئی لڑکیوں سے شادی کر چکا ہے،ایک بیوی نے عدالت میں تھپڑوں کی بارش کر دی  کراچی میں کئی شادیاں کرنے والے شخص کی ایک بیوی نے پٹائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں دھوکے سے متعدد خواتین سے شادیاں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔پولیس نے شادیاں کرنے والے اس ملزم کو ہفتے کے روز پیرآباد سے گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو ملزم کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ رسید کر دئیے۔متاثرہ خاتون نے ملزم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس ان کے ساتھ 2014ء میں نکاح کیا تھا،پھر کاروبار کے سلسلے میں 8 لاکھ روپے لیے اور غائب ہو گیا۔ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر دھوکہ دیا ہے۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ ملزم نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے ایک گروہ بنا رکھا ہے۔ ناصر اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کر چکاہے۔ملزم اپنا نام بھی بدلتا رہتا ہے،اس کا اصل نام عبدالماجد ہے۔عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس کو ملزم...