مہوش حیات کے بسکٹ کے اشتہار کو نشر کرنے پر پابندی لگ گئی
مہوش حیات کے بسکٹ کے اشتہار کو نشر کرنے پر پابندی لگ گئی بسکٹ یا سرف جیسی معمولی سی پراڈکٹ کیلئے اشتہار بنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ، پیمرا نوٹی فکیشن کا متن پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عوامی شکایات پر اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ اشتہار نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کی طرف سے یہ کارروائی ٹی وی چینلز پر اشتہار کے نشر ہونے کے ایک روز بعد عمل میں لائی گئی ، کیوں کہ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس اشتہار کو قومی ثقافت اور روایات کے خلاف قرار دیا گیا ، اور اس کے بارے میں بحث چھڑ گئی جس میں صارفین نے مہوش حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ، جس کے بعد پیمرا نے مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ اشتہارات کے ویڈیوز مانیٹرنگ کمیٹی سے چیک کرانا ضروری ہے ، بسکٹ یا سرف جیسی معمولی سی پراڈکٹ کیلئے اشتہار بنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ، اس رجحان سے ناظرین کی بڑی تعداد میں بے چینی اور عدم اطمینان پیدا ہوا ، ...