Posts

Showing posts from October 10, 2020

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

Image
 اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ سیکٹر آئی ایٹ ٹو، جی ٹین فور اور سیکٹر جی نائن فور کی مختلف گلیوں کو سیل کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا، مراسلہ جاری  کرونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے کئی علاقے سیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے مختلف گلیاں سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹرز کی ان گلیوں کو بند کیا جائے جن میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مراسلے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی 25 اور 29 نمبر گلی کو سیل کیا جائے۔ جبکہ سیکٹر جی ٹین فور کی 38،44،45،46،47 اور 48 نمبر گلی کو سیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو سیل کیے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ میٰڈیا ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں کورونا کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسز

ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ

Image
 ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ، سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد اب سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے رضامند ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ امید ہےہے جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شر

پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا

Image
 پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  دعویٰ کیا گیا پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ پاکستان ایف اے ٹ ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے۔ پاکستان کے اقدامات کے بعد رواں ماہ 13 تاریخ کو شیڈول ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مک مکا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن سے 34نکات پر نشستیں ہوئیں۔ انکا خیال تھا ایف اے ٹی ایف کو ڈھال بنا کر مفاد لے سکتے ہیں۔ انہوں نے حتیٰ الامکان کوشش کی کہ مک مکاہو جائے۔ مایوس ہونے پر اپوزیشن نے اتحاد بنایا، اس اتحاد میں مختلف خیالات،

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے

Image
 موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،لیاقت ہسپتال نے مہتمم جامعہ فاروقیہ اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی  کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے، مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،لیاقت ہسپتال نے مہتمم جامعہ فاروقیہ اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل ہیں۔ جبکہ ان کی گاڑی کا ڈرائیور مقصود جاں بحق ہوگیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں۔ ریسکیووالوں نے زخمیوں کو لیاقت ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان لیاقت ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی مولان

پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کی تیاری

Image
 پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کی تیاری وزیراعظم عمران خان اور کابینہ نے نئے رولز کی منظوری دے دی، وزارت آئی ٹی ائندہ چند روز میں اطلاق کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردے گی ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نئے سوشل میڈیا قوانین کی تصدیق کردی  وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کی تیاری کرلی ، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کی طرف سے سوشل میڈیا کے نئے رولز کی منظوری دے دی گئی ، وزارت آئی ٹی ائندہ چند روز میں اطلاق کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی طرف سے نئے سوشل میڈیا قوانین کی منظوری دیدی گئی ، اس بارے میں وزارت آئی ٹی کی کمیٹی کی طرف سے تمام رولز کا جائزہ لے کر سمری کابینہ کو بھیجی گئی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں یا سروس فراہم کرنے والے ادارے معاشرتی سفارشات تشکیل دیں گے ، جن میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کومواد کی اپ لوڈنگ سے متعلق آگاہی دی جائے گی ، جب کہ کسی دوسرے شخص سے متعلق منفی رجحان

روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی

Image
 روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی کے بعد 164 روپے 10 روپے پر بند ہوئی )روپیہ تگڑا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ساڑھے تین ماہ کی کم سطح پر آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 جب کہ انٹر بینک میں 164 سے بھی نیچے آ گئی۔گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی 164 روپے 10 روپے پر بند ہوئی۔9 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 83 پیسے بڑھ کر 212 روپے 12پیسے جب کہ اوپن مارکٹ 50 پیسے بڑھ کر 213 روپے ہو گئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی ما

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

Image
 پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ لیسکو زرائع پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ رضا بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔عائشہ رضا پی ٹی آئی میں کوارڈینیٹر ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 170 سے پی ٹی آئی کی کوآرڈینیٹر عائشہ رضا خان بجلی چوری کرتے پکڑی گئیں۔لیسکو حکام نے تھانہ ستوکتلہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے واپڈا ٹاؤن میں بجلی کا ترسیلی نظام اچانک چیک کیا تو انکشاف ہوا وہاں رہائش پذیر عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ اس سے قبل بھی کئی سیاسی رہنما بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوست محمد کھوسہ کے فارم ہاؤس پر چوری کی بجلی سے ٹیوب ویل چلایا جا رہا تھا، مقدمے میں دفعہ 462 لگائی گئی تھی۔ سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

ٹک ٹاک پر پابندی ، خاتون واحد انٹرٹینمنٹ کے کھو جانے پر روپڑی

Image
 ٹک ٹاک پر پابندی ، خاتون واحد انٹرٹینمنٹ کے کھو جانے پر روپڑی ہمارا انجوائے کرنے کا اور انٹر ٹینمنٹ کا ایک ہی تو ذریعہ تھا ، جب پابندی کا پتا چلا تو یوں لگا جیسے کوئی اپنا ہی فوت ہوگیا ، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل حکومت کی طرف سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد سے عوام کی طرف سے مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، اسی حوالے سے ایک خاتون ٹک ٹاک ایپ کو اپنی تفریح کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے رو پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی رضا رومی کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون شاہانہ سیال روتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرتی تھی، میں سوکر اٹھی تو مجھے میرے کزن کا میسیج آیا کہ یہ دیکھو کیا خبر آئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگ گئی خاتون نے کہا کہ ہمارا انجوائے کرنے کا اور انٹر ٹینمنٹ کا ایک ہی تو ذریعہ تھا،جس کی وجہ سے دل لگا رہتا تھا، جب سے پابندی کا پتا چلا تو یوں لگا جیسے کوئی اپنا ہی فوت ہوگیا ، اس کو بند کرنے کی کیاضرورت تھی ، ٹک ٹاک کی کون سا کسی کے ساتھ کوئی

خاتون سے لڑائی کے معاملے پر وزیراعظم کا لیگی رہنما پر طنز،طلال چوہدری کا شدید ردعمل آ گیا

Image
 خاتون سے لڑائی کے معاملے پر وزیراعظم کا لیگی رہنما پر طنز،طلال چوہدری کا شدید ردعمل آ گیا کیلی فورنیا سے پاکپتن کی تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھیں جس کے بعد عمران خان کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،وزیراعظم نے ثابت کر دیا بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔ طلال چوہدری  لیگی رہنما طلال چوہدری کی جانب سے خاتون ایم این اے کے بھائیوں سے جھگڑے کے معاملے پر وزیراعظم کے طنز پر شدید ردِعمل دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز خطاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تنقید کی تھی۔وزیراعظم نے لیگی رہنما کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ایک لیگی رہنما رات کے 3 بجے خاتون ایم این اے کے گھر پر تنظیم سازی کے لیے پہنچ گیا،پھر جب خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے مارا تو پھر پوچھتا پھرتا تھا کہ انہوں نے مجھ پر ہاتھ کیوں اٹھایا۔ وزیراعظم کے اس بیان کے بعد طلال چوہدری کا ردعمل سامنے آ گیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان پر ذاتی حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آج بھی بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔ یگی رہنما نے کہا کہ اب وہ حق رکھتے ہیں کہ کیلی فورنیا سے

حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف

Image
 حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف ایک درجن سے زائد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزرا کے ن لیگ لندن سیکریٹریٹ سے رابطے ہوئے نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں: نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی کا دعویٰ حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کیلئے ایک ہلچل مچا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تحریک اںصاف کے کئی اراکین قومی اسمبلی اور وزراء بغاوت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزراء نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے ملاقات کیلئے ہاں کیے جانے کے بعد ملاقاتوں کو انتظام کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کے بیشتر اراکین اسمبلی نواز شریف کے بیانیے سے سخت نالاں ہیں۔ درجنوں لیگی اراکین اسمبلی اور دیگر رہنما اپنی جماعت کو خیر باد کہنے پر غور کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ اراکین اسمبلی نے تو باقاع