ابوظہبی میں انعام جیتنے والے شخص کا رقم بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا عزم

 ابوظہبی میں انعام جیتنے والے شخص کا رقم بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا عزم

انعام کا بڑا حصہ کینیڈا میں موجود بیٹیوں کی تعلیم پر عطیات کی مد میں خرچ کروں گا، متحدہ عرب امارات میں لاکھوں ڈالر کا انعقام جیتنے والے پاکستانی شخص کا عزم


ابو ظہبی میں 1 ملین ڈالر لاٹری جیتنے والے پاکستانی شہری نے انعامی رقم بچیوں کی تعلیم اور فلاحی کاموں میں صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد شفیق نامی ابوظہبی کے رہائشی پاکستانی نے دبئی ڈیوٹی فری ملینئیم لاٹری میں 10 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیتی تھی۔ انعام جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ جس وقت لاٹری جیتنے کی خبر ملی اس وقت ایک مجبور شخص کی مدد کر رہا تھا۔
اس نے کہا کہ انعام کا بڑا حصہ کینیڈا میں موجود بیٹیوں کی تعلیم پر عطیات کی مد میں خرچ کروں گا۔ زیادہ سے زیادہ رقم فلاحی کاموں میں خرچ کروں گا۔ واضح رہے کہ ابوظہبی میں رہائشی پاکستانی شخص کو دبئی ڈیوٹی فری فنڈ کی جانب سے کال کی گئی تھی کہ آپ کی دس لاکھ ڈالر کی لاٹری نکلی ہے۔
جس وقت ان کو یہ خبر ملی یہ ایک شخص کی مدد کرنے کے لیے رکے تھے۔

محمد شفیق نے گھر جا کر سب سے پہلے اپنی بیوی کو یہ خوشخبری سنائی۔ خبر پر یقین اس وقت آیا جب ڈی ڈی ایف کے فیس بک پیج پر اپنا نام دیکھا۔ لاٹری جتنے والے شخص نے کہا کہ میری بیٹیاں کینیڈا میں زیر تعلیم ہیں، جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی تھرڈ گریڈ میں پڑھ رہی ہے، لاٹری کی رقم ان کی تعلیم پر خرچ کروں گا، جبکہ رقم کا ایک بڑا حصہ اللہ کی راہ میں عطیہ کروں گا۔ کیونکہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ اس نے مجھے اس دولت سے نوازا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید