ایک دن میں 1 کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل نہیں کیا

 ایک دن میں 1 کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل نہیں کیا

کچھ لوگوں کی وجہ سے محنت برباد ہوگئی، ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی ویڈیوز کی روک تھام کیلئے ضابطہ طے کرنا چاہیے، ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد پاکستان کی سب سے مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا ردعمل



جنت مرزا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی ختم ہو جاتی ہے تو ٹک ٹاک کو ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا کوئی ضابطہ طے کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ میں نے ایک دن میں 10 ملین فالورز کا اعزاز حاصل نہیں کیا تھا، اس کے لیے محنت لگی تھی جو کہ چند لوگوں کی وجہ سے ضائع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کو کچھ ضابطے طے کرنے چاہییں جن کے تحت ویڈیوز اپلوڈ ہوں اور کسی کو ایپ پر پابندی نہ لگانی پڑے۔ ایسی پابندی سے اصلی ٹیلنٹ متاثر ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز نے ویڈیو اپلوڈ کر کے اسے ریویو کرنے کا ایک مکمل سیٹ اپ بنایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ نہیں ہوتی ہیں۔


انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ٹک ٹاک کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرتی ہے تو ٹک ٹاک انتظامیہ کو چاہیے کہ ویڈیوز اپلوڈنگ کے حوالے سے کوئی ضابطہ طے کیا جائے۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے آج ہی ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر 10 ملین فالورز حاصل کر کے ٹک ٹاک پر سب سے مشہور پاکستانی بن گئی تھیں۔ اس کے علاوہ جنت مرزا نے انسٹاگرام پر بھی 1 ملین فالورز حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک بین کے ٹرینڈ کے ساتھ جنت مرزا کے نام سے بھی ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں ان کے مداح ان سے اظہار افسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک اپلیکیشن بلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے شوقین افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا

اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ایپ کو بند کرنے کے بارے میں تحریر کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے کئی موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید