میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید

 میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید

میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا انٹرویو


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی، بیگم یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں، یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کہتے ہیں شیخ ذات ہے، شیخوں پر پیسے گننے کے علاوہ کیفیت تو کم ہی نازل ہوتی ہے۔
جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، تو سیاست چھوڑ دوں گا، خدا نہ کرے سورج میرے اٹھنے سے پہلے طلوع ہو، میں جلدی سوتا ہوں اور پانچ بجے اٹھ جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں میری سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میں نے شادی نہیں کی، میرا کوئی بچہ بیمار نہیں ہے، بچو ں کو سکول چھوڑنے نہیں جانا ، بیگم کے سر پر پٹی نہیں بندھی ہوئی۔
یہ نہیں پوچھتی کتنے بجے آؤ گے ، کہاں گئے تھے، میں آزاد آدمی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اسی طرح کھیل جارہی رہتا ہے، یہ مشرف سے بھی ملتے تھے۔دماغ، زبان اور دل سے کچھ ہوتا ہے، بس سیاسی دکان لگائی ہوئی۔ میں سیاست میں چودھری ظہورالٰہی، اور آغا شورش کشمیری سے تعلق تھا، یہ میرے آئیڈیل تھے۔ میرے استاد مجھے کہتے تھے تو بڑا آدمی بنے گا۔ سیاست کا مجھے شروع سے ہی شوق تھا۔ میں اپنے محلے کے کونسلر کو سپورٹ کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گورڈن کالج میں بی اے کمپارٹ سے پاس کی، غربت کا دور تھا، ہاسٹل میں رہتے تھے۔ جنرل باجوہ صاحب تو بہت بعد میں گورڈن کالج میں آئے، یہ اس وقت اسلامی جمیعت طلباء میں تھے۔ میں مشرقی اورمغربی پاکستان کا ایم ایس ایف کا صدر تھا۔ فواد حسن فواد ، مشاہد کا چھوٹا بھائی تھا، تین چار لوگوں کا گروپ ہوتا تھا۔ ابھی اس دن کہہ رہے تھے کہ گورڈن کالج چلنا ہے تو میں نے کہا ٹھیک ہے۔
گورڈن کالج سے گریجوایشن، لاہور سے ایل ایل بی، اور ماسٹر کیا۔ بیرون ملک کی بھی یونیورسٹیاں بھی دیکھیں ، نیویارک میں قالینوں کی پھیری لگاتا تھا،پھر میں پڑھ نہیں سکا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو میری پیشگوئیوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،غلط بھی ہوسکتی ہیں۔ ٹی وی کی میں سب سے بڑی پارٹی ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے