بیوی نے کئی لڑکیوں کی زندگی تباہ کرنے والے شوہر کی درگت بنا دی

 بیوی نے کئی لڑکیوں کی زندگی تباہ کرنے والے شوہر کی درگت بنا دی

ملزم کئی لڑکیوں سے شادی کر چکا ہے،ایک بیوی نے عدالت میں تھپڑوں کی بارش کر دی


 کراچی میں کئی شادیاں کرنے والے شخص کی ایک بیوی نے پٹائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں دھوکے سے متعدد خواتین سے شادیاں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔پولیس نے شادیاں کرنے والے اس ملزم کو ہفتے کے روز پیرآباد سے گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو ملزم کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ رسید کر دئیے۔متاثرہ خاتون نے ملزم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس ان کے ساتھ 2014ء میں نکاح کیا تھا،پھر کاروبار کے سلسلے میں 8 لاکھ روپے لیے اور غائب ہو گیا۔ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر دھوکہ دیا ہے۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ ملزم نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے ایک گروہ بنا رکھا ہے۔
ناصر اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کر چکاہے۔ملزم اپنا نام بھی بدلتا رہتا ہے،اس کا اصل نام عبدالماجد ہے۔عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شجاع آباد میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں کو پیٹ ڈالا،جس کے بعد سسرالیوں نے بھی خاتون پر تشدد کیا اور اس کے نتیجے میں خاتون بیہوش ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا۔ جب کہ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو بُری خبر سنا دی ہے ۔ دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردے دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی دوسری شادی کے خلاف کیس کیسماعت کے بعد اپنے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید