مہوش حیات کے بسکٹ کے اشتہار کو نشر کرنے پر پابندی لگ گئی

 مہوش حیات کے بسکٹ کے اشتہار کو نشر کرنے پر پابندی لگ گئی

بسکٹ یا سرف جیسی معمولی سی پراڈکٹ کیلئے اشتہار بنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ، پیمرا نوٹی فکیشن کا متن


 پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عوامی شکایات پر اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ اشتہار نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کی طرف سے یہ کارروائی ٹی وی چینلز پر اشتہار کے نشر ہونے کے ایک روز بعد عمل میں لائی گئی ، کیوں کہ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس اشتہار کو قومی ثقافت اور روایات کے خلاف قرار دیا گیا ، اور اس کے بارے میں بحث چھڑ گئی جس میں صارفین نے مہوش حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ، جس کے بعد پیمرا نے مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ اشتہارات کے ویڈیوز مانیٹرنگ کمیٹی سے چیک کرانا ضروری ہے ، بسکٹ یا سرف جیسی معمولی سی پراڈکٹ کیلئے اشتہار بنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ، اس رجحان سے ناظرین کی بڑی تعداد میں بے چینی اور عدم اطمینان پیدا ہوا ، جب کہ یہ پاکستانی معاشرے اور ثقافت کے خلاف ہے ۔

دوسری طرف سینئر صحافی انصار عباسی نے مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ! پیمرا نے عوامی احتجاج پر بسکٹ کو بیچنے کے لیے مجرے پر مبنی اشتہار چلانے پر تمام TV چینلز ، PBA اور متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے۔ اس کامیابی پر میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اُٹھائی۔

Comments

Popular posts from this blog

کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ایگری کلچر مشینری الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ چیک تقسیم کرینگے

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے.شہریار آفریدی

کورونا کیسزمیں اضافہ :پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ