ڈائیٹنگ کا شوق مشہور بھارتی اداکارہ کی جان لے گیا

 ڈائیٹنگ کا شوق مشہور بھارتی اداکارہ کی جان لے گیا

بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی ’کیٹو ڈائیٹنگ‘ کی وجہ سے گردے فیل ہونے سے انتقال کر گئیں


 بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کی وجہ سے گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئیں ۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں ، اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کی شوقین تھیں ، اور اسی شوق کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہوگئے 
اور مشتی مکھرجی بھارتی شہر بنگلور میں چل بسیی
واضح رہے کہ 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانچی‘ سے کیا ، اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ فلم ’میں کرشنا ہوں‘، گریٹ گرینڈ مستی‘، ‘بیگم جان‘، اور ’منی کرنیکا‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں ۔
یاد رہے کہ کیٹو ڈائٹ میں ایسی خوراک کا استعمال کیا جا تا ہے ، جس میں پروٹین اور فیٹ ہوتا ہے جب کہ اس ڈائٹ میں کاربوہائڈریٹس کا استعمال بلکل کم کردیا جاتا ہے ، یہ ایک ایسی ڈائٹ ہے جسے مختصر اور صرف اُتنے ہی وقت کے لیے کرنا چاہیے جب تک آپ کا وزن کم نہیں ہوجاتا ، طویل عرصے تک اس ڈائٹ کو کرنے سے صحت سے متعلق بے شمار مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

دوسری طرف چند روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا یک معروف بھارتی اداکارہ بھی انتقال کر گئی تھیں ، اداکارہ اشلاتا فلم کی شوٹنگ کے دوران مہلک وبا میں مبتلا ہوئیں، اداکارہ کی وجہ سے 20 مزید افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا بھارت کی معروف اور سینئر اداکارہ انتقال کر گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ اشلاتا کی کچھ روز قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ، اداکارہ کی طبیعت بہت ناساز تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں ، تاہم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد اداکارہ انتقال کر گئیں ، انتقال کے وقت اداکارہ کی عمر 79 برس تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید