پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا

 پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا

پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی


 دعویٰ کیا گیا پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ پاکستان ایف اے ٹ ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے۔
پاکستان کے اقدامات کے بعد رواں ماہ 13 تاریخ کو شیڈول ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مک مکا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن سے 34نکات پر نشستیں ہوئیں۔
انکا خیال تھا ایف اے ٹی ایف کو ڈھال بنا کر مفاد لے سکتے ہیں۔

انہوں نے حتیٰ الامکان کوشش کی کہ مک مکاہو جائے۔ مایوس ہونے پر اپوزیشن نے اتحاد بنایا، اس اتحاد میں مختلف خیالات، مختلف نظریات اور مختلف ایجنڈوں کے لوگ یکجا ہوئے جن کا مقصد احتساب کے عمل کو روکنا ہے۔ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری اتحاد ہے دیر پا دکھائی نہیں دیتا۔ حکومت کو اے پی سی سے کوئی ڈر نہیں۔اپوزیشن جلسے جلوس سیاسی عمل ہے ہمیں کوئی خوف نہیں۔
اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پی ڈی ایم قائدین کو دیکھنا چاہئے کہ آئندہ دنوں میں کرونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ان کے جلسوں و اجتماعات سے عوام کو کتنا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اداروں پر تنقید کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔دنیا بھر میں قومی اداروں پر کڑی تنقید پاکستان کے مخالف کر رہے ہیں آپ ہوا دیں گے تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔یہ لوگ نادانی میں پاکستان کے مخالفین کو خوش کر رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید