ایف بی آر نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کے بارے میں وضاحت جاری کردی

 ایف بی آر نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کے بارے میں وضاحت جاری کردی


ایف بی آر نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر 17 فیصد عائد سیلز ٹیکس بارے میں وضاحت جاری کر دی۔ایف بی آر کے مطابق قانون کے تحت گاڑیوں پر سیلز ٹیکس پوری قیمت فروخت پر عائد ہوتا تھا جو کہ بہت زیادہ بنتا تھا، کاروباری حضرات کی اس تشویش کو دور کرنے کے لئے ملک کی تمام بڑی چیمبرز آف کامرس کے کہنے پر ترمیم کی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق فنانس ایکٹ میں اس ضمن میں کاروباری حضرات کو آسانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، استعمال شدہ اور تیار گاڑیوں کی پھر سے فروخت کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک شق کا اضافہ کیا گیا، یہ آسانی صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے اور عائد کردہ ویلیو ایڈیشن کا 17 فیصد ہے۔ ایف بی آ ر کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد گاہک سے سیلز ٹیکس کا مطالبہ نہیں کر سکتے، ایکٹ میں ترمیم کے بعد اب قوانین کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید