فرانس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا نے سے 5 افراد ہلاک

فرانس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا نے سے 5 افراد ہلاک.

مائیکرو لائٹ جہاز میں 2 لوگ سوار تھے جس کی ٹکر DA40 طیارے سے ہوئی جس میں میں 3 لوگ سوار تھے ، غیر ملکی خبر ایجنسی.


یورپی ملک فرانس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے ٹکرانے کا یہ فرانس کے مغربی علاقے میں پیش آیا ، جہاں بتایا گیا ہے کہ ایک طیارے میں 2 جب کہ دوسرے طیارے میں 3 افراد سوار تھے ، یہ حادثہ فرانس کے علاقے لوشے سے تقریباً 62 میل کی دوری پر پیش آیا ۔
مقامی حکومتی عہدیدار ناڈیا سیگ ہائر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں سوار تمام 5 افراد ہی حادثے میں ہلاک ہو گئے ، مائیکرو لائٹ جہاز میں 2 لوگ سوار تھے جس کی ٹکر DA40 طیارے سے ہوئی جس میں میں 3 لوگ سوار تھے ، حادثے کی وجہ سے ایک جہاز کا ملبہ رہائشی علاقے میں گرا جب کہ دوسرے طیارے کا ملبہ رہائشی علاقے سے دور گرا۔

.............................(جاری ہے)...........................

چند روز قبل ایک اور ورپی ملک یوکرائن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں فوجی کیڈٹس سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے ، حادثہ خار کیو کے قریب پیش آیا ، حادثے میں 22 افراد فوری طور پر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، جبکہ 5زخمیوں نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ، جہاں 2 مزید زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ یونیورسٹی سے کیڈٹس کو لے کر جا رہا تھا ، حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ، تاہم اس حوالے سے یوکرائن کی فضائیہ کی جانب سے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ حادثے کے بارے میں یوکرائن کے ڈپٹی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک صدمہ ہے ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ بتانا ممکن نہیں طیارے میں آگ لگنے کے بعد کچھ لوگوں نے طیارے سے کود کر اپنی جان بچائی ۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید