دبئی سے آنے والے مسافر سے 23 موبائل فون ، 50 کلو فیس ماسک بر آمد

 دبئی سے آنے والے مسافر سے 23 موبائل فون ، 50 کلو فیس ماسک بر آمد.

مشکوک حرکات کی بنا پر کسٹمز حکام کی طرف سے کارروائی کی گئی ، مسافر سے ملنے والے برینڈیڈ سگریٹ بھی ضبط کرلیے گئے


 لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر سے 23 موبائل فون برآمد کرلیے گئے ، 50 کلو فیس ماسک اور برینڈیڈ سگریٹ بھی ضبط کرلیے گئے ۔ اس حوالے سے موصول ہوانے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے پاکستان پہنچا ، تو اس کی مشکوک حرکات کی بنا پر کسٹمز حکام کی طرف سے کارروائی کی گئی ، جس کے نتیجے میں دبئی سے واپس پاکستان آنے والے مسافر سے 23 موبائل فون برآمد کرلیے گئے ، اس کے علاوہ مسافر سے ملنے والے 50 کلو فیس ماسک اور برینڈیڈ سگریٹ بھی ضبط کرلیے گئے جن کو کسٹم حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ، جب کہ مسافر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لاجائے گی ۔
چند روز قبل بھی لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر برطانیہ سے آنے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے 39 قیمتی موبائل بر آمد کرلئے گئے تھے ، کسٹمزحکام کے مطابق مسافر مرزا عرفان نے موبائل فونز اپنے جسمانی کپڑوں میں چھپا رکھے تھے ، مشکوک حرکات پر چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مسافر سے 39 قیمتی موبائل برآمد کرلئے گئے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے موبائل فونز ضبط کر لئے گئے ۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موبائل فون کے زیادہ استعمال کو ذہنی بگاڑ کا سبب قرار دے دیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دماغی صحت کے بارے میں آگہی کے لیے منائے جانے والے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے ، کیوں کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذہنی امراض لاحق ہوتے ہیں ، میانہ روی اور اعتدال کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے ، جسمانی ورزش ، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید