حکومت نے نواز شریف پر 2 احسان کر دئیے

 حکومت نے نواز شریف پر 2 احسان کر دئیے

پی ٹی آئی حکومت نے نواز شریف صاحب پر سب سے بڑا احسان ان کو باہر بھیج کر کیا اور اسکے بعد اس سے بھی بڑا احسان ان پر ایف آئی آر کر کے کی۔ عمران ریاض



 معروف صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نواز شریف صاحب پر سب سے بڑا احسان ان کو باہر بھیج کر کیا اور اسکے بعد اس سے بھی بڑا احسان ان پر ایف آئی آر کر کے کی۔عمران خان نے نواز شریف پر درج ہونے والی ایف آئی آر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے نادان اور قابل بھروسہ دوستوں کی کاروائی ہے جنہوں نے عمران خان کے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے۔

اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر کے بعد اپوزیشن بیک فٹ پر چلی گئی تھی،اور دفاعی پوزیشن میں یہ جواب دے رہے تھے کہ ہماری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔قسمیں قسمیں کھا کر بتا رہے تھے۔نواز شریف نے تقریر کے اندر جو بیانیہ دیا،اپوزیشن اس سے بھاگ رہی تھی،پی ایم ایل این اس بیانیے سے پیچھے ہٹ رہی تھی۔

لیکن یہ آیف آئی آر ان کے لیے آکسیجن ثابت ہوئی،نواز شریف کو باہر بھیج کر بہت بڑا احسان کیا گیا لیکن ان پر مقدمہ درج کر کے اور بھی بڑا احسان کیا گیا۔


نواز شریف اس ایف آئی آر کو اپنے لیے عالمی سطح پر استعمال کر سکتے ہیں۔وہ برطانوی حکومت اور عدالتوں کو کہہ سکتے ہیں کہ تین بار ملک کا وزیراعظم رہا،اپنے ملک واپس کیسے جا سکتا ہوں وہاں پر ایسی حکومت ہے جو مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور مجھ پر غداری کے مقدمات درج کر رہی ہے۔اب حکومت کے پاس ایک ہی حل ہے کہ وہ اس ایف آئی آر کو ختم کرے اور جنہوں نے یہ مقدمہ درج کیا ان کے خلاف کاروائی ہو۔

دوسری جانب ق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کیساتھ اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔ ہم دس لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہوگا، گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، یہ ریفرنڈم ملک دشمن اور اپوزیشن دشمن کے خلاف ہے جو تاریخی ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں پی ڈی ایم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید