شیخ رشید کے پاس مریم نواز سے متعلق ساڑھے 3 سال پہلے کی خبر موجود ہے جو "بم شیل" ہوگی

 شیخ رشید کے پاس مریم نواز سے متعلق ساڑھے 3 سال پہلے کی خبر موجود ہے جو "بم شیل" ہوگی

شیخ رشید کو برطانیہ دور کے وقت سے جانتا ہوں، ان کے پاس مریم نوازکے حوالے سے ایسی خبر ہے جس بعد ن لیگ کیلئے دفاع کرنا مشکل ہو جائیگا۔ عارف حمید بھٹی


 تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے پاس مریم نواز سے متعلق ساڑھے 3 سال پہلے کی خبر موجود ہے جو "بم شیل" ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست میں آج کل کافی ہلچل دکھائی دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ مریم مجھ پر چار مرتبہ حملے کر چکی ہیں، میں اخری وارننگ دینا چاہتا ہوں، میں اس ملک سے ایسی خبریں نکال کر لا سکتا ہوں جس سے سیاسی زلزلہ آ جائے گا لیکن صرف اس لیے احترام کرتا ہوں کہ آپ ایک خاتون ہیں۔
ایسے میں تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کے پاس مریم نواز سے متعلق ساڑھے 3 سال پہلے کی خبر موجود ہے جو "بم شیل" ہوگی۔
شیخ رشید کو برطانیہ دور کے وقت سے جانتا ہوں، ان کے پاس مریم نوازکے حوالے سے ایسی خبر ہے جس بعد ن لیگ کیلئے دفاع کرنا مشکل ہو جائیگا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نےمریم نواز کو مخاطب کیا ، شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں ، شیخ رشید اپنی حد پار نہ کریں ورنہ انہیں یہ معاملہ منہگا پڑے گا ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے سے پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لیے مریم نواز پر بھی انہوں نے مقدمہ درج کیا ہے ، کیوں کہ مریم نواز کے گوجرانوالہ میں جلسے کےاعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ، بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا ، حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا ، شیخ رشید پرویز مشرف کےدور میں بھی کہتے تھے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف واپس آئے تو شیخ رشیدنواز شریف کے پیچھے پھرتے رہے کہ واپس لے لو ۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید