روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی

 روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی

گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی کے بعد 164 روپے 10 روپے پر بند ہوئی

)روپیہ تگڑا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالرکی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ساڑھے تین ماہ کی کم سطح پر آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 جب کہ انٹر بینک میں 164 سے بھی نیچے آ گئی۔گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی 164 روپے 10 روپے پر بند ہوئی۔9 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 83 پیسے بڑھ کر 212 روپے 12پیسے جب کہ اوپن مارکٹ 50 پیسے بڑھ کر 213 روپے ہو گئی۔
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.65روپے سے بڑھ کر163.75روپے اور قیمت فروخت163.85روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر164.10روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 1،1روپے کاا ضافہ ریکارڈٖ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194روپے پرجا پہنچی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت212روپے سے بڑھ کر213روپے ہو گئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید