مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے 80 فیصد ٹوئیٹر فالوورز جعلی ہیں ، فیاض الحسن چوہان

 مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے 80 فیصد ٹوئیٹر فالوورز جعلی ہیں ، فیاض الحسن چوہان

5.19 ملین فالوورزنے بیگم صفدرکا کوئی ٹوئیٹ کبھی لائیک نہیں کیا ، ان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں ، صوبائی وزیراطلاعات کا بیان


 پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے 55 لاکھ میں سے 80 فیصد ٹوئیٹر فالوورز جعلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورزکا اپنا کوئی فالوور نہیں ، کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکاؤنٹس بنائے ، 5.5 ملین میں سےتقریباً 5.19 ملین فالوورزنے بیگم صفدرکاکوئی ٹوئیٹ کبھی لائیک نہیں کیا ، بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں ، ان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے 2سے 5فالوورز ہیں، جب کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورزکااپناکوئی فالوورنہیں ہے ۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے عوام واقف ہے، بیگم صفدراعوان کے ٹوئٹراکاؤنٹ پرلاکھوں جعلی فالورزاچنبھےکی بات نہیں، کیوں کہ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہو چکے ، اسی لیے بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر جاتی امراء حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ، ن لیگ نے نواز شریف کی صاحبزادی کی گرفتاری روکنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کر دئیے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو خدشہ ہے کہ مریم نواز کو جلسے جلوسوں کی قیادت سے روکنے کے لئے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے ، رکن اسمبلی مرزا جاوید کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان جاتی امرا ء کے مرکزی دروازے پر حفاظتی کیمپ لگائیں گے ، اس سلسلہ میں کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید