یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین کی وطن واپسی

 یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین کی وطن واپسی


ملک بھر سیرجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے یکم ستمبر سے اب تک 600 افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں یو این ایچ سی آر کی جانب سے 200 امریکی ڈالر فی افراد کو دئیے جا رہے ہیں۔
منگل کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل کوویڈ- 19 سے عارضی طور پر یکم مارچ سے بند کردیا گیا تھا تاہم کوویڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد یکم ستمبر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

اب تک ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 150 خاندان سمیت 600 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وطن واپس جانے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200 ڈالر فی افراد یو این ایچ سی آر کی جانب سے مالی امداد دی جارہی ہے۔قیصر خان نے وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ وطن واپسی کے لیے یو این ایچ سی آر کے مقررہ مراکز پر جا کر وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کروائیں جبکہ وطن واپسی کے حوالے سے مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل یو این ایچ سی آر کے مراکز میں فون کرکے اپنی واپسی کو یقینی بنائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید