غیرملکی خاتون سمیت منشیات کے7 بڑے ڈیلرز اسلام آباد سے گرفتار

 غیرملکی خاتون سمیت منشیات کے7 بڑے ڈیلرز اسلام آباد سے گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 21 کلوگرام سےزائد ہیروئن م 50 گرام آئس اور81 نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ، ترجمان اسلام آباد پولیس

 اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے7 بڑے ڈیلر گرفتار کرلیے ، ہیروئن سپلائی میں ملوث 2 غیرملکی خاتون اورمرد بھی شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی ہیروئن کی سپلائی میں ملوث ایک خاتون اور 4 مرد گرفتار کرلیے گئے جب کہ ان کے ساتھ 2 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضےسے 21 کلوگرام سےزائد ہیروئن برآمد، ملزمان سے 50 گرام آئس اور81 نشہ آور گولیاں بھی برآمد، ملزمان تعلیمی اداروں میں طلباکوبھی منشیات سپلائی کرتےتھے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی متعدد منشیات فروشوں سمیت8 ملزمان گرفتار کر کے 2 کلو380 گرام چرس، 5 لیٹرشراب،6 بوتل شراب،2 آہنی مکہ، 30 بور پستول اور 25 روند برآمد کر لئے، تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروش شفیق حسن سے ایک کلو 100گرام چرس، منشیات فروش خرم شہزاد سے ایک کلو 60 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے جاوید سے 220 گرام چرس، تھانہ نیو ٹا?ن پولیس نے ندیم مغل سے 5 لیٹرشراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے نزاکت سے 6 بوتل شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے احسن محمود اور امیر ایاز سے ایک ، ایک آہنی مکہ جبکہ عمرشہراد سے 30 بور پستول اور 25 روند کے برآمد کر لئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔
دوسری طرف انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے منشیات کے الگ الگ مقدمات میں نامزد 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 3 سال 6 ماہ22دن قید اور70ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، عدالت کے جج سہیل ناصر نے 1500 گرام ہیرون برآمد گی کے مقدمہ میں نامزد ریشماں بی بی کو 2 سال قید سخت، 20 ہزار روپے جرمانہ، بلال احمد کو 1سال 2 ماہ قید سخت، 20 ہزار روپے جرمانہ، 400 گرام چرس برآمد گی کیس میں نامزد بابر خان کو 3 ماہ قید سخت، 10ہزار روپے جرمانہ جبکہ امیر خان اور عبد الحق کو مجموعی طور پر1ماہ 22 دن قید سخت اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید