دو لاکھ 84 ہزار غیرملکی اور ایک لاکھ 16 ہزار سعودی ملازمت سے فارغ

 دو لاکھ 84 ہزار غیرملکی اور ایک لاکھ 16 ہزار سعودی ملازمت سے فارغ


سعودی عرب میں سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کو ملازمتیں چھوڑنا پڑی ہیں۔ سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال رواں 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 53 ہزار سے زیادہ سعودیوں نے استعفے دیئے۔
ہ استعفے کورونا وبا کے موقع پر دیئے گئے جبکہ اسی مدت کے دوران 36 ہزار سے زیادہ سعودیوں کی ملازمت کے معاہدے ختم ہوئے۔ محکمہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ 11 ہزار سے زیادہ سعودیوں جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں کی ملازمت کے معاہدے قانون محنت کی دفعہ 80 کے تحت منسوخ کیے گئے۔ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں نے ملازمتیں چھوڑی ہیں، ان میں سے 60 ہزار ایسے ہیں جنہوں نے استعفے دیئے۔

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد کی یونیورسٹی نے داخلہ لینے والی طلباء سے مضحکہ خیز حلف نامہ لینا شروع کر دیا

بچے پیدا کرنے پر حکومت کی جانب سے بونس ملے گا

آذربائیجان کا پاکستان کوقطرسے200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق