حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف

 حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف

ایک درجن سے زائد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزرا کے ن لیگ لندن سیکریٹریٹ سے رابطے ہوئے نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں: نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی کا دعویٰ


حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کیلئے ایک ہلچل مچا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تحریک اںصاف کے کئی اراکین قومی اسمبلی اور وزراء بغاوت کرنے کیلئے تیار ہیں۔
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزراء نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔

نواز شریف کی جانب سے ملاقات کیلئے ہاں کیے جانے کے بعد ملاقاتوں کو انتظام کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کے بیشتر اراکین اسمبلی نواز شریف کے بیانیے سے سخت نالاں ہیں۔ درجنوں لیگی اراکین اسمبلی اور دیگر رہنما اپنی جماعت کو خیر باد کہنے پر غور کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ اراکین اسمبلی نے تو باقاعدہ نواز شریف کیخلاف بغاوت بھی کر دی ہے۔
ان اراکین اسمبلی میں جلیل شرقپوری اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ حکومت کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کے بیشتر لوگ اپنے قائد نواز شریف کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ ن لیگ کے کئی لوگوں کی رائے ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ غلط ہے اور اس سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف یا مریم نواز کی جگہ شہباز شریف پارٹی کے معاملات سنبھالیں۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید