موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے

 موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے

مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،لیاقت ہسپتال نے مہتمم جامعہ فاروقیہ اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی


 کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے، مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،لیاقت ہسپتال نے مہتمم جامعہ فاروقیہ اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل ہیں۔ جبکہ ان کی گاڑی کا ڈرائیور مقصود جاں بحق ہوگیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں۔ ریسکیووالوں نے زخمیوں کو لیاقت ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان لیاقت ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی مولانا عادل بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا عادل کو گردن اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔ مولانا عادل ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ مولانا عادل وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔
جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں۔ ریسکیووالوں نے زخمیوں کو لیاقت ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان لیاقت ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی مولانا عادل بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا عادل کو گردن اور پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔ مولانا عادل ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ مولانا عادل وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید