مفت لسی نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی ، ویڈیو وائرل ہوگئی

 مفت لسی نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی ، ویڈیو وائرل ہوگئی

لسی ختم ہونے پر انہیں منع کیا تو پولیس اہلکاروں نے دکان دار پر تشدد کیا ، اس کے بھائی کو حراست میں لینے کی کوشش بھی کی گئی


شہر قائد کے علاقے سعودآباد میں پولیس اہلکاروں نے دودھ دہی کی دکان سے مفت لسی اور دودھ کی بوتلیں نہ ملنے پر توڑ پھوڑ کردی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں سعود آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی طرف سے آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب قائم ملک شاپ میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے ، پولیس اہلکاروں نے کرسیوں کو لات مار ی اور دکان دار پر تشدد بھی کیا ، اس کے ساتھ ویڈیو میں ایک اہلکار کو دکان میں رکھے فریزر سے دودھ کی بوتلیں نکال کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

اس واقعے کے بارے میں دکان کے مالک محمد عرفان نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار روزانہ اس کی دکان سے مفت میں لسی پیتے ہیں ، لسی ختم ہونے پر انہیں منع کیا تو پولیس اہلکاروں کی طرف سے دکان میں گھس کر نا صرف تشدد کیا گیا ، بلکہ وہ اپنے ساتھ دودھ کی بوتلیں بھی نکال کر لے گئے ، اس کے علاوہ انہوں نے دکان مالک محمد عرفان کے بھائی کو بھی حراست میں لینے کی کوشش کی ۔
بتایا گیا ہے کہ واقعے پر دکاندار نے کراچی پولیس چیف کو واٹس ایپ کے ذریعے درخواست بھیج دی ، متاثرہ دکاندار کا مطالبہ ہے کہ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری طرف ایک اور واقعے میں کراچی میں سپر ہائی وے ڈھابا ہوٹل پر دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا کر واپس آنے والے نوجوان کو سہراب گوٹھ پولیس نے گولی مار کر زخمی کر کے ڈاکو بنا دیا، حیرت انگیز طور پر نہتے نوجوان کے قبضے سے اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید