فرانسیسی صدر کے دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا شکار

 فرانسیسی صدر کے دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا شکار

مسلم اسکالرز کی انٹرنیشنل یونین کے سکیرٹری جنرل نے صدر میکرون کو آئنہ دکھاتے ہوئے اسلام مخالف بیان کی شدید مذمت کی ہے


 فرانسیسی صدر کے دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان شدید غم و غصے کا شکار۔ مسلم اسکالرز کی انٹرنیشنل یونین کے سکیرٹری جنرل کی صدر میکرون کو آئنہ دکھاتے ہوئے اسلام مخالف بیان کی شدید مذمت۔ تفصیلات کے مطابق دین اسلام سے متعلق متنازعہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
اس ضمن میں مسلم اسکالرز کی انٹرنیشنل یونین کے سکیرٹری جنرل علي القره داغي نے بھی فرانسیسی صدر میکرون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرانسیسی صدر کے متنازعہ بیان کے جواب میں علی القرہ داغی نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب کی فکر مت کریں، کیوں کہ اس نے کبھی بھی صاحب اختیار کی حمایت پر بھروسہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی تشہیر کے لیے اس کی مخالفت کرنے والوں کے سامنے تلوار اٹھائی ہے۔

القرہ داغی نے کہا کہ اسلام کو کوئی خطرہ نہیں، مستقبل مذہب اسلام کا ہے اور ہم ان معاشروں کے مستقبل سے خوفزدہ ہیں جو دوسرے لوگوں کے مذاہب اور حرمت کو ہدف بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم ان معاشروں کے حکام سے متعلق بھی خوفزدہ ہیں جو اپنے لیے دشمن پیدا کرنے کے عادی ہیں۔ 
انہوں نے صدر میکرون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اخلاقی، سیاسی اور انسان دوست جیسے بحرانوں کا شکار ہیں، اور اسلام ان گستاخانہ خاکوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا جنہوں نے آپ کی زیر پرستی ایک بحران پیدا کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز فرانس کے سیکولرازم کے دفاع کے منصوبے کے حوالے سے اپنی تقریر کے دوران صدر میکرون نے کہا تھا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو پوری دنیا میں بحران کا شکار ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید