حلیمہ سلطان نے کام کرنے سے انکارکردیا

 حلیمہ سلطان نے کام کرنے سے انکارکردیا.

پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافرز کا کام مجھے پسند نہیں

 ترکی ڈرامے ارتغرل نے پاکستان میں جتنی شہرت حاصل کی ہے اس قدر پذیرائی کسی اور غیر ملکی ڈرامے کو آج تک حاصل نہیں ہو سکی۔شاید مسلم ثقافت یا پھر ساس بہو اور نند بھابھی کے جھگڑوں پر مبنی کہانیوں سے متعلق بنے ڈرامے دیکھ دیکھ کر پاکستانی شائقین تنگ آ چکے تھے اس لیے انہوں نے ارتغرل ڈرامے کو ہاتھوں ہاتھ لیااور اس کے سارے سیزن دیکھ ڈالے۔
ارتغرل ڈرامے کی پذیرائی دیکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس کی اردوڈبنگ کرا کر نیشنل ٹیلی ویژن پر چلانے کی منظور بھی دے ڈالی تھی۔جہاں ارتغرل ڈرامے کو پاکستانی عوام نے بے حد پسند کیا تھا وہیں اس کے کرداروں سے بھی انہیں محبت ہو گئی تھی۔میل کردار کے ساتھ فی میل کردار کو بھی پاکستانی مردوحضرات نے اس قدر پسند کیا کہ ہرطرف حلیمہ سلطان کا نام آنے لگا تھا۔
چھوٹے سے بچے سے بھی اگر پوچھ لیا جائے کہ حلیمہ سلطان کون ہے وہ جھٹ سے ارتغرل کا نام لے گا۔حلیمہ سلطان کی پاکستانی عوام میں اس قدر پذیرائی دیکھ کر پاکستانی برانڈز کے مالکان حلیمہ تک جا پہنچے اور انہیں اپنے ایڈ شوٹ کرنے کا پراجیکٹ دے ڈالا ۔کئی نجی لوکل اور انٹرنیشنل پاکستانی کمپنیز نے حلیمہ سلطان کو اپنا برانڈ ایمبسیڈر بنانے کے ساتھ ساتھ ایڈورٹائزمنٹ میں بھی کاسٹ کر لیا۔
ایگریمنٹ ہو جانے کے بعد جب میک اپ اور شوٹ کا مرحلہ آیا تو ارتغرل کی حلیمہ سلطان نے پاکستانی میک اپ آرٹسٹوں اور فوٹوگرافرز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیااور کہا کہ میں نے پاکستانی اسٹاف کے ساتھ کام نہیں کرنا۔اس پر نتاشا زبیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”حلیمہ سلطان نے ہمارے میک اپ آرٹسٹوں اور فوٹوگرافرز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے مگر ابھی تک ہمارے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ہماری کمپنیز نے انہیں معاہدے کے مطابق پیمنٹ بھی کرنی ہے“۔



Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید