ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے.شہریار آفریدی

 ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے.شہریار آفریدی

اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے. چیئرمین کشمیر کمیٹی کا لاہور میں تقریب سے خطاب


چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے. چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے.
انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان میں بدامنی ہو لیکن پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو وطن واپس آئیں. شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نواز شریف کے بیانات پر وزیر اعظم کے بیان کی تائید کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک گھنٹہ تقریر کی لیکن کسی نے پابندی نہیں لگائی. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورعمران خان پر تنقید کریں لیکن ملک پر سمجھوتہ نہیں ہو گا اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اور ملک ایک ہی پیج پر ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید