عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل حاصل کرلیا

 عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل حاصل کرلیا

عامر باکسنگ جمنازیم میں جاری تین روزہ مقابلوں کے پہلے روز پاکستانی باکسرز چھا گئے


پاکستان کے باکسنگ سٹار عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف بویا بلڈوزر کو ہرا کر ایشین ٹائٹل حاصل کر لیا ۔ عامر باکسنگ جمنازیم میں جاری تین روزہ مقابلوں کے پہلے روز پاکستانی باکسرز چھا گئے، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیرکے زور دار مکوں کا بویا بلڈوزر سامنا نہ کر سکے، وہ 10راؤنڈز کے مقابلے میں چوتھے راؤنڈ میں ہی ڈھیر ہو گئے۔
نادر خان نے فیدر ویٹ کیٹیگری میں افغانی حریف کو شکست دی، آصف ہزارہ بھی افغانستان کے حاسین اللہ کے خلاف کامیاب قرار پائے،کامران وہاب نے ہم وطن محمد زمان کے خلاف فتح پائی، بلال محسود نے افغانی حریف امین الحق کو ہرایا۔               

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد کی یونیورسٹی نے داخلہ لینے والی طلباء سے مضحکہ خیز حلف نامہ لینا شروع کر دیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

بچے پیدا کرنے پر حکومت کی جانب سے بونس ملے گا