کمرشل پر پابندی سے متعلق مہوش حیات کا جواب سامنے آ گیا

 کمرشل پر پابندی سے متعلق مہوش حیات کا جواب سامنے آ گیا

جناب، مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں میں خود ہی کافی ہوں۔ اداکارہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ


 پیمرا نے مہوش حیات نئے کمرشل پر پابندی عائد کردی۔ حال ہی میں ایک بسکٹ "گالا" کے لئے بنایا گیا نیا کمرشل نشر کیا گیا جس میں اداکارہ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں جس میں وہ مختصر ملبوسات پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں جسے ڈیزائنر علی ذیشان نے ڈیزائن کیا ہے۔ پیمرا نے کمرشل پر بابندی لگاتے ہوئے جاری نوٹس میں لکھاکہ ایسے فحش اشتہارات بنانے سے گریز کیا جائے اور بسکٹ اور دیگر اشیاء کے اسی طرح کے مواد پر مبنی کمرشل بنانے کی قطعی اجازت نہیں ہے۔
کمرشل پر پابندی سے متعلق مہوش حیات کا جواب بھی سامنے آ گیا ہے،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ جناب، مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں میں خود ہی کافی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عوامی شکایات پر اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ اشتہار نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کی طرف سے یہ کارروائی ٹی وی چینلز پر اشتہار کے نشر ہونے کے ایک روز بعد عمل میں لائی گئی ، کیوں کہ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس اشتہار کو قومی ثقافت اور روایات کے خلاف قرار دیا گیا ، اور اس کے بارے میں بحث چھڑ گئی جس میں صارفین نے مہوش حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ، جس کے بعد پیمرا نے مہوش حیات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ اشتہارات کے ویڈیوز مانیٹرنگ کمیٹی سے چیک کرانا ضروری ہے ، بسکٹ یا سرف جیسی معمولی سی پراڈکٹ کیلئے اشتہار بنانے کا یہ طریقہ مناسب نہیں ، اس رجحان سے ناظرین کی بڑی تعداد میں بے چینی اور عدم اطمینان پیدا ہوا ، جب کہ یہ پاکستانی معاشرے اور ثقافت کے خلاف ہے ۔


Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید