شادی ہالز اورریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاﺅ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں .اسد عمر

 شادی ہالز اورریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاﺅ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں .اسد عمر

سماجی فاصلے پرعملدرآمد نہ ہونے سے کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاﺅ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں این سی اوسی کو ملک بھر میں کورونا کے پھیلاﺅ سے متعلق آگاہ کیا گیا. اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ سماجی فاصلے پرعملدرآمد نہ ہونے سے کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بیماریوں کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور ماسک کا استعمال کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں سب سے اہم ہے.
انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے موسم سرما میں کورونا کے پھیلاﺅکو روکا جا سکتا ہے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاﺅ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز پرعملدآرمد کرنے پر تعلیمی اداروں کی تعریف کی گئی. یاد رہے کہ آج بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں‘نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے644نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ15ہزار260 تک پہنچ گئی ہے
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 375 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اورشفایاب افراد کی مجموعی تعداد2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 9ہزار135 ہے اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار766 ہو گئی ہے. پنجاب 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3 کروڑ 54 لاکھ 17 ہزار 862 افراد متاثر اور 10 لاکھ 42 ہزار 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 35 ہزار 29 ہوگئی ہے اور76 لاکھ 40 ہزار 823 ایکٹیو کیسزہیں. امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 14 ہزار611 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 36 ہزار912 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں66 لاکھ 23 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 2 ہزار 714 اموات ہوئی ہیں
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 15 ہزار289 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار375 اموات ہوئی ہیں روس میں 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 475 ہو گئی ہے. کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار712 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں پیرو میں بھی 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اسپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار86 اموات ہوئی ہیں.
کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔
9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا تھا 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید