ٹک ٹاک پر پابندی ، خاتون واحد انٹرٹینمنٹ کے کھو جانے پر روپڑی

 ٹک ٹاک پر پابندی ، خاتون واحد انٹرٹینمنٹ کے کھو جانے پر روپڑی

ہمارا انجوائے کرنے کا اور انٹر ٹینمنٹ کا ایک ہی تو ذریعہ تھا ، جب پابندی کا پتا چلا تو یوں لگا جیسے کوئی اپنا ہی فوت ہوگیا ، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


حکومت کی طرف سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد سے عوام کی طرف سے مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، اسی حوالے سے ایک خاتون ٹک ٹاک ایپ کو اپنی تفریح کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے رو پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی رضا رومی کی طرف سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون شاہانہ سیال روتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرتی تھی، میں سوکر اٹھی تو مجھے میرے کزن کا میسیج آیا کہ یہ دیکھو کیا خبر آئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگ گئی
خاتون نے کہا کہ ہمارا انجوائے کرنے کا اور انٹر ٹینمنٹ کا ایک ہی تو ذریعہ تھا،جس کی وجہ سے دل لگا رہتا تھا، جب سے پابندی کا پتا چلا تو یوں لگا جیسے کوئی اپنا ہی فوت ہوگیا ، اس کو بند کرنے کی کیاضرورت تھی ، ٹک ٹاک کی کون سا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی تھی، جب کہ پابندی کے بعد گھر کے دیگر افراد بے پناہ خوش ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک اپلیکیشن بلاک کردی ، اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ، جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ، جب کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی تھی ، تاہم شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی ، اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ایپ کو بند کرنے کے بارے میں تحریر کیا گیا تھا ، واضح رہے کہ پی ٹی اے نے کئی موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید