ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ

 ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ

سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار


ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ، سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد اب سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے رضامند ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
امید ہےہے جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سروس کی تمام مارکیٹس میں مقامی قوانین کی پابندی کے لیے پرعزم ہے ۔ ایپلی کیشن میں ایک محفوظ اور مثبت ماحول کو قائم رکھنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ ہمارے پاس ایک متحرک نظام موجود ہے جس کے تحت یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صارفین کے لیے محفوظ اورخوش گوار رہے۔ جبکہ اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع نے ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایپ انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے۔
جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ فحش مواد کی روک تھام یقینی بنانے پر ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ٹک ٹاک پر پاکستان میں فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید