حامد میر نے نوازشریف سے ایک اہم سوال پوچھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

 حامد میر نے نوازشریف سے ایک اہم سوال پوچھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

مجھے آج کل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا انٹرویو کرنے کی اجازت ہو تو میں ان سے ایک سوال ضرور کروں گا ، سینئر صحافی و تجزیہ کار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو


سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ایک اہم سوال پوچھنے کی خواہش کا اظہار کردیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے آج کل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا انٹرویو کرنے کی اجازت ہو تو میں ان سے ایک سوال ضرور کروں گا کہ میاں صاحب آپ نے کہا کہ ریاست کے اوپر ریاست بنی ہوئی ہے، تو کیا یہ پچھلے ایک سال میں ہوا ہے؟جب کہ آپ کی منظوری کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن ک طرف سے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی گئی، کیا یہ سب کچھ ایک سال میں ہوا، اس سے پہلے کبھی کچھ نہیں ہواتھا ۔
حامد میر نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ نوازشریف کا مسئلہ ہوا، جنہیں سابق وزیراعظم نے تیسرے نمبر سے اٹھاکر آرمی چیف بنایا تھا، اس کے بعد راحیل شریف کے ساتھ بھی ان کا مسئلہ ہوا، حالاں کہ انہیں بھی نیچے سے اٹھاکر نوازشریف نے ہی لگایا تھا، آج کل ان کی توپوں کا رخ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف ہے، ان کو بھی انہوں نے تیسرے چوتھے نمبر سے اٹھاکر کر لگایا، اب ان کا کہنا ہے کہ ریاست سے اوپر ایک ریاست ہے، میرے ذہن میں ایک سوال ہے اگر ایسا ہے تو صرف ایک سال پہلے تک مسلم لیگ ن کو یہ سب کیوں نہیں معلوم تھا؟جب انہوں نے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے غیر مشروط طور پر حمایت کی۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ بجائے ایک دوسرے کو غدار کہنے کے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان موضوعات پر بحث و مباحثہ کیا جائے۔دوسری طرف سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ شاہدرہ لاہور میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سازش کے تحت پاکستان کے خلاف تقاریر کر رہے ہیں ، نواز شریف پاکستان کو عالمی برداری میں تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، جس کے لیے نواز شریف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں ، جب کہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے بھی نواز شریف کی تقریر کی تائید کی ، جس کی بنا پر سلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید