ایران نے آرمینیا اور آذربائیجان کو خبردار کردیا

 ایران نے آرمینیا اور آذربائیجان کو خبردار کردیا

ایران کے سرحدی علاقے میں مارٹر گولے گرنے پر ایران نے دونوں ممالک کو متنبہ کردیا


آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو کاراباخ میں جاری جنگ کے دوران ایران کے سرحدی علاقوں میں مارٹر گولے فائر ہونے پر ایران نے دونوں ممالک کو خبردار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اپنے سرحدی دیہایوں پر مارٹر گولے گرنے پر دونوں ممالک کی فوجوں کو خبردار کردیا ہے۔ جنگ کے دوران ایران کے دیہی علاقوں میں مارٹر گرنے پر تہران نے اسے ’دخل اندازی‘ قرار دیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنازع کے دوران دونوں طرف سے ہمارے ملک کی سرزمین پر کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایران دونوں فریقوں کو سنجیدگی سے خبردار کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دونوں ممالک کے مابین لڑائی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ایران ہر قسم کے مذاکرات کروانے کے لیے تیار ہے لیکن ایران اپنے علاقوں میں مارٹر گرنے کو دخل اندازی تصور کرے گا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر سے لیکر اب تک متعدد مارٹر راؤنڈ ایرانی دیہاتوں کو متاثر کرچکے ہیں۔ آذربائیجان کی سرحد سے متصل ایرانی گاؤں پرویز خانلو میں 5 مارٹر ٹکرائے جس کے نتیجے میں ایک 6 سالہ بچہ زخمی ہوا۔ صوبہ اردبیل میں سرحد کے ساتھ رہنے والوں کی ’بڑی تعداد‘ ہر روز دونوں ممالک کے مابین لڑائی دیکھنے کے لیے جمع ہوتی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں کو لڑائی کی شدت کو دیکھتے ہوئے تنازع والے علاقے سے دور رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جس متنازع علاقے پر جنگ جاری ہے اس کی ایک سرحد ایران کے ساتھ بھی ملتی ہے


Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید