بھارتی فضائیہ نے لداخ میں جنگی طیارے پہنچا دیئے

 بھارتی فضائیہ نے لداخ میں جنگی طیارے پہنچا دیئے

چائنہ کسی بھی تنازعے کی صورت میں بھارتی فضائیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا،بھارتی فضائیہ چیف


بھارتی فضائیہ کے چیف نے کہا ہے کہ لداخ بارڈر پر بری فوج کے ساتھ فضائیہ بھی مکمل طور پر تیار ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف ایئرچیف مارشل آر کے ایس بدوریہ نے کہا ہے کہ چائنہ کسی بھی تنازعے کی صورت میں بھارتی فضائیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا، لداخ بارڈر پر ہم نے اپنے بہترین جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں۔
ین کو کسی بھی تنازعے کی صورت میں برتری حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئرمارشل بدوریہ نے کہا کہ ہم نے لداخ بارڈر پر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بھارتی فضائیہ کے جوان کسی بھی صورتحال کے لیے مکمل تیار ہیں۔ چین سے جنگ کی صورت میں بھارتی فضائیہ مکمل طور پر تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کو گزشتہ پانچ مہینے سے چینی فضائیہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

چینی طیارے بھارتی حدود سے کوسوں دور رہے ہیں۔ بارڈر پر تنازعہ بڑھنے کی صورت میں دشمن کو کرارا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری فوج مکمل طور پر تیار ہے۔ امریکہ کی جانب سے جنوبی چین کی سمندری حدود میں طیارے پہنچانے کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایئرمارشل بدوریہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جنگ خود لڑیں گے، ہماری جنگ کوئی اور نہیں لڑے گا، اور نہ کسی کو ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارت نے فرانسی ساختہ رافیل سمیت خطرناک طیارے لداخ بارڈر کی سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے حال ہی میں فرانس سے رافیل طیارے خریدے گئے ہیں جن کی بھارت نے خوب تشہیر بھی کی ہے۔ اور اب بھارتی فضائیہ کے چیف کے اعلان کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت نے لداخ بارڈر پر جو طیارے تعینات کیے ہیں ان میں رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید