ماہرین صحت نے کورونا کا شکار ٹرمپ کو انتہائی بری خبر سنا دی

 ماہرین صحت نے کورونا کا شکار ٹرمپ کو انتہائی بری خبر سنا دی

74 برس کی عمر ہونے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی علامات شدید ہو سکتی ہیں،کورونا سے ہونے والی 80 فیصد اموات ان افراد کی ہوئیں جن کی عمریں 65 برس سے زائد تھیں۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ معروف امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں میڈیکل ماہرین اور کورونا سے متعلق اب تک آنے والی تحقیقات کے تجزیے کی بنیاد پر بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی علامات شدید ہو سکتی ہیں۔ٹائم میگزین نے اپنی رپورٹ میں کورونا سے متعلق اب تک سامنے آنے والی تحقیقات کی روشنی اور ماہرین کے تجزیے سے بتایا کہ چونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 برس ہے اور اس عمر میں افراد میں کورونا کی علامتیں شدید ہوتی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا میں کورونا سے ہونے والی 80 فیصد اموات ان افراد کی ہوئیں جن کی عمریں 65 برس سے زائد تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 برس ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی ہے اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

پریس سیکریٹری کے مطابق صدرٹرمپ کچھ روزہسپتال میں داخل رہیں گے، ٹرمپ طبی ماہرین کے مشورے پربطورصدرکام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ٹرمپ کوزائد عمر، وزن، دل کے مسائل کے سبب پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے ویڈیوبیان میں لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اوراہلیہ ٹھیک ہیں لیکن احتیاط کے باعث ہسپتال منتقل ہورہا ہوں تاکہ چیزیں کنٹرول میں رہیں

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید