خاتون سے لڑائی کے معاملے پر وزیراعظم کا لیگی رہنما پر طنز،طلال چوہدری کا شدید ردعمل آ گیا

 خاتون سے لڑائی کے معاملے پر وزیراعظم کا لیگی رہنما پر طنز،طلال چوہدری کا شدید ردعمل آ گیا

کیلی فورنیا سے پاکپتن کی تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھیں جس کے بعد عمران خان کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،وزیراعظم نے ثابت کر دیا بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔ طلال چوہدری


 لیگی رہنما طلال چوہدری کی جانب سے خاتون ایم این اے کے بھائیوں سے جھگڑے کے معاملے پر وزیراعظم کے طنز پر شدید ردِعمل دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز خطاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تنقید کی تھی۔وزیراعظم نے لیگی رہنما کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ایک لیگی رہنما رات کے 3 بجے خاتون ایم این اے کے گھر پر تنظیم سازی کے لیے پہنچ گیا،پھر جب خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے مارا تو پھر پوچھتا پھرتا تھا کہ انہوں نے مجھ پر ہاتھ کیوں اٹھایا۔
وزیراعظم کے اس بیان کے بعد طلال چوہدری کا ردعمل سامنے آ گیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان پر ذاتی حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آج بھی بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔
یگی رہنما نے کہا کہ اب وہ حق رکھتے ہیں کہ کیلی فورنیا سے پاکپتن کی تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھیں جس کے بعد 
عمران خان کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لیے خواتین کا نام چاہئے ہو اس پر ترس کھایا جا سکتا ہے۔عمران خان کا یہ اوچھا ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے اور ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی نے طلال چوہدری پر تشدد کے واقعہ کو فریقین کا باہمی معاملہ قراردے دیا
کمیٹی کے مطابق آپس کے معاملے کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرارنہیں دیا جاسکتا، فریقین صلح کرنا چاہیں یا قانونی کارروائی، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ کمیٹی نے تحقیقات سے صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ کوآگاہ کردیا گیا ہے۔ طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ کمیٹی نے ابھی تحقیقات مکمل نہیں کیں، حقائق کے درست تعین کے بعد میڈیا کو آگاہ کریں گے ، خانگی حقوق ،ذاتی زندگی کیاحترام کا خیال رکھاجائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید