غیر ملکی کوہ پیما پاکستان میں پہاڑی چوٹی سر کرتے ہوئے گر کر ہلاک ، دوسرا زخمی

 غیر ملکی کوہ پیما پاکستان میں پہاڑی چوٹی سر کرتے ہوئے گر کر ہلاک ، دوسرا زخمی

پولش کوہ پیما ایلزوک مائیکل اس وقت گر گیا جب وہ دھی دستھ سر نامی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے لیے کوشاں تھا


پولینڈ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما پاکستان میں پہاڑی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگیا ، کوہ پیمائی سے متعلق تنظیم نے حادثے کی تصدیق کر دی ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پولش کوہ پیما ایلزوک مائیکل اس وقت گر گیا ، جب وہ دھی دستھ سر نامی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے لیے کوشاں تھا ۔
الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان کرارحیدری نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیم نے ایلزوک مائیکل جیکب کی موت کی تصدیق کی ہے ، وہ پہاڑ پر چڑھنے کے دوران گر گئے تھے ، جس سے انہیں شدید چوٹ لگی ، ایلزوک کے ساتھی کوہ پیما جیکب بودگانسکی نے ہلاک ہونے والی کوہ پیما کی مدد کی لیکن وہ سخت موسم اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تاہم بودگانسکی کو بچا لیا گیا ، جس کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹرنے انہیں بیس کیمپ سے نکالا۔
خیال رہے کہ جنوری 2018 میں کوہ ہمالیہ میں واقع پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کے دوران پھنس جانے والی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا گیا تھا ، فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ پولینڈ کے کوہ پیما بھی موجود تھے جن کی لاش نہیں مل سکی تھی ، یہ کوہ پیما، کوہ ہمالیہ میں واقع 26 ہزار 660 فٹ بلند نانگا پربت چوٹی پر خراب موسم کے باعث کیمپ میں پھنسی ہوئی تھیں۔
بعد ازاں نانگا پربت سے فرانس کے کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی میوزیم میں ایوی ایشن پائلٹس کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور دیگر سینیئر عسکری حکام نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں فرنچ جوائنٹ فورس بحرہ ہند کے کمانڈر ریئر ایڈمرل دیدیئر مالٹری نے بھی شرکت کی اور پائلٹس کو اعزازات دئیے۔

Comments

Popular posts from this blog

آلو‘ٹماٹر‘پیاز سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یورپ جانے کے سہانے خواب 5 پاکستانی نوجوانوں کی جان لے گئے

میری زندگی کی بڑی خوشی ، میں نے شادی نہیں کی، شیخ رشید